انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 238 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 238

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۳۸ با قاعدگی سے نمازیں پڑھنے ، اس کے اثرات پر غور۔۔۔اظہار بھی کیا کہ اگر مسولینی کو ہمارا انتظار کرنا پڑا تو وہ ہمارے متعلق کیا خیال کرے گا۔پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے کہا مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔پھر ظلم پر ظلم یہ ہوا کہ موٹر ڈرائیور سوائے اطالین زبان کے دوسری زبان نہیں جانتا تھا اور ہم اطالین زبان نہیں جانتے تھے۔نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے اُسے بتایا کہ ہم نے وزیر اعظم کے ہاں جانا ہے۔اطالین زبان میں وزیر اعظم کو ال دولے کہتے ہیں۔ہمیں اطالوی تلفظ اور لہجہ سے واقفیت نہ تھی اسی لئے ہم اسی لفظ کو ڈیوک یا ڈیو کے کہتے تھے۔وہ ڈرائیور کسی اور شخص کا نام سمجھ کر چکر لگا کر گیا اور ایک مکان پر جا کر موٹر روک لی۔ہم نے دیکھا کہ وہاں پہرے وغیرہ کا کوئی انتظام نہیں۔پوچھا تو معلوم ہوا یہ کسی اور کی بڑے عہدہ دار کا مکان ہے۔ہم نے اُسے پھر سمجھایا اور کہا ہماری مراد اس شخص سے نہیں تھی۔پھر یاد آیا کہ پریمیر کا لفظ اطالوی زبان کا ہے شاید مسولینی کو پریمیر بھی کہتے ہوں۔ہم نے ڈرائیور سے کہا ہمیں پریمیر کے پاس لے چلو۔اُس نے کہا آپ نے پہلے کیوں نہیں بتایا۔وہ ہمیں ایک اور محل پر لے گیا وہاں جا کر ہمیں معلوم ہوا کہ یہ بادشاہ کی رہائش گاہ ہے۔اُس نے کی پر یمیر کے معنی سب سے بڑا سمجھا اور ہمیں بادشاہ کے مکان پر لے گیا۔ہم نے پھر مختلف نام لے کر اُسے مسولینی کے ہاں جانے کو کہا۔بڑی مشکل کے بعد اُس نے کہا اچھا آپ نے آل دولے کے پاس جانا ہے۔ہم نے کہا کچھ ہو وہاں پہنچو تو سہی۔ہم جب وہاں پہنچے تو مسولینی کا پرائیویٹ سیکرٹری دروازہ پر کھڑا تھا۔اُس کا رنگ زرد ہو رہا تھا مسولینی نے ہمیں ملاقات کے لئے گیارہ بجے سے بارہ بجے تک ایک گھنٹہ وقت دیا تھا۔ہم آدھ گھنٹہ لیٹ پہنچے اُس کے پرائیویٹ سیکرٹری کی حالت اتنی خراب تھی کہ وہ سخت گھبرایا ہوا تھا اور ڈر کے مارے مسولینی کے کمرے میں نہیں جاتا تھا۔اُس نے کہا آپ نے کیا کیا میں تو اب مارا جاؤں گا۔ہم نے کہا اِس میں تمہارا کیا قصور ہے ہم ہی لیٹ ہو گئے ہیں۔بہر حال ہم مسولینی کے کمرے میں چلے گئے۔وہ چھ آدھ گھنٹہ سے کام چھوڑ کر ہمارے انتظار میں بیٹھا ہوا تھا۔ہم نے اُسے بتایا کہ ہمارے ساتھ یہ واقعہ ہوا ہے چونکہ ہم باہر کے آدمی تھے اس لئے اُس نے دیر کو برداشت کر لیا ورنہ اُس کا سیکرٹری یہ سمجھتا تھا کہ میں ڈس مس ہو جاؤں گا۔سو تمہیں بھی پابندی وقت کی عادت ڈالنی چاہیے اور اجلاس کے لئے ایسا وقت مقرر کرنا چاہیے جس کی پابندی ہو سکے۔