انوارالعلوم (جلد 21) — Page xxv
انوار العلوم جلد ۲۱ تعارف کت اور تمام کام دیانتداری اور محنت کے ساتھ کریں تو پاکستان عملی رنگ میں مضبوط ہوتا چلائے جائے گا۔پھر آپ ایک دفعہ بھی پاکستان زندہ باد نہ کہیں نتیجہ یہی نکلے گا کہ پاکستان زندہ باد (۱۶) الرحمت 66 نومبر ۱۹۴۹ء کو پاکستان میں اخبار الفضل کو جبری طور پر بند کر وا دیا گیا۔اس خلا کو پورا کرنے کے لئے اخبار ” الرحمت کی بنیاد حضرت مصلح موعود نے رکھی۔اور ۲۱ نومبر ۱۹۴۹ء کو مکرم شیخ روشن دین صاحب تنویر کی ادارت میں ” الرحمت جاری کیا گیا۔اور مئی ۱۹۵۱ء تک ایک کامیاب دینی ترجمان کی حیثیت سے با قاعدگی کے ساتھ نکلتا رہا۔اخبار’الرحمت کے پرنٹر و پبلشر مکرم مسعود احمد خان صاحب دہلوی اور مینجر مکرم مولوی محمد عبداللہ صاحب اعجاز تھے۔اس اخبار میں پورے التزام کے ساتھ حضرت مصلح موعود کے روح پرور خطبات چھپتے تھے۔برصغیر پاک و ہند کے علمائے سلسلہ کی تقاریر اور مضامین نیز بیرونی ممالک کے مجاہدین کی معلومات افزار پورٹیں بھی شائع کی جاتی تھیں۔ربوہ کی تازہ خبر یں بھی با قاعدگی سے درج کی جاتی تھیں۔سید نا حضرت مصلح موعود نے الرحمت“ کے اجراء پر ایک نہایت مفصل اور حقیقت افروز افتتا حی مضمون سپرد قلم فرما یا جو اس کے پہلے شمارہ کے صفحہ ۳ اور جلد پر شائع ہوا۔اس میں آپ نے اس پر چہ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے فرمایا۔اس پرچہ کی بنیاد مذہب اور اخلاق پر ہوگی اور صلح اور آشتی پر ہوگی۔یہ پرچہ سیاسیات سے الگ رہے گا۔اختلافات کو بڑھائے گا نہیں کم کرنے کی کوشش کرے گا۔جہاں تک عوامی تعلقات کا سوال ہے۔یہ پاکستان اور ہندوستان کے عوام کے جوش میں آئے ہوئے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کی