انوارالعلوم (جلد 21) — Page xxiii
انوار العلوم جلد ۲۱ چند ایک حسب ذیل ہیں :۔۱۸ تعارف کت خدام کا کوئی امتیازی نشان یا ور دی ہونی چاہیے یا کوئی بیج ہونا چاہیے۔۲۔زائرین کے لیے علیحدہ سٹیج ہونا چاہیے اور میرے ساتھ جو لوگ مقام اجتماع میں آیا کریں اُن سے بھی با قاعدہ پوچھ کچھ ہونی چاہیے۔۳۔نا ئب صد ر ا پنی سرکاری حیثیت سے صدر انجمن احمد یہ کا ممبر ہوا کرے گا۔اسی طرح مجلس کا قائد بھی مقامی امیر کی مجلس عاملہ کا رکن ہوا کرے گا۔-۴- مجلس مرکز یہ پانچ ہزار تک چندے کی طوعی تحریک کر سکے گی۔خدام کے عہد میں جان مال اور عزت کے علاوہ وقت کا اضافہ فرمایا۔تبلیغ کے طریقوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ:۔در تبلیغ تین طریقوں سے ہو سکتی ہے۔دوستی سے، خدمت سے اور مظلومی سے۔“۔خدام کو فوجی زندگی کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔- اساتذہ کو طلباء کی اخلاقی نگرانی کی تلقین فرمائی۔۔تمام خدام کو کھڑے کر کے دونوں عہد خدام کا عہد اور قادیان کے حصول کا عہد دہرائے۔(۱۵) پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح ۱۱ نومبر ۱۹۴۹ء کو جماعت احمد یہ سرگودہا نے کمپنی باغ میں ایک پبلک جلسہ منعقد کیا تھا۔یہ جلسہ اس لحاظ سے ایک ممتاز خصوصیت کا حامل تھا کہ اس میں پہلی با رسید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے سرگودہا اور مضافات کے ان ہزا ر ہا احمدی و غیر احمدی احباب کو جو اس تقریب میں شمولیت کے لئے تشریف لائے ہوئے تھے اپنی قیمتی نصائح اور ہدایات