انوارالعلوم (جلد 21) — Page 180
انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۸۰ قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر گا۔جن مشوں کے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اُن میں سپین کا بھی مشن تھا۔جب ہم نے اس قسم کی چٹھیاں بیرونی مشنریوں کو لکھیں تو ان مبلغوں نے جواب دیا کہ آپ ہمارا خرچ بے شک بند کر دیں جس طرح بھی ہو گا ہم گزارہ کریں گے۔چنانچہ سپین کے مبلغ نے پھیری کر کے روزی کمانا شروع کی اور خدا تعالیٰ نے اس کی کمائی میں ایسی برکت ڈالی کہ چھ ماہ کے اندراندر اِس نے سترہ اٹھارہ سو روپیہ جمع کر لیا اور اس نے میرا لیکچر اسلام کا اقتصادی نظام ہسپانوی زبان میں شائع کیا۔اس کا ان لوگوں پر بہت اثر ہوا۔اس لیکچر میں کمیونزم کے مقابلہ میں اسلام کا تی اقتصادی نظام پیش کیا گیا ہے اور سپین کے لوگ چونکہ روس کے دشمن ہیں اس لئے انہوں نے اس کتاب کو بہت پسند کیا۔اخبارات اور رسالوں نے ریویو لکھے۔چنانچہ کل ہی مجھے ایک ریویو کی ملا ہے جو ایک سرکاری اخبار میں شائع ہوا ہے۔یہ اخبار سپین کی وزارت صنعت و تجارت اور امور خارجہ کی طرف سے ہفتہ وار شائع ہوتا ہے۔اس میں اسلام کا اقتصادی نظام“ پر ایڈیٹر کی طرف سے جو انسپکٹر جنرل تجارت بھی ہے ایک ریویو شائع ہوا ہے جس کا ہیڈ نگ اسلام اور کی کمیونزم ہے۔ہسپانیہ کے لوگ کٹر عیسائی ہیں اور اسلام سے انہیں عداوت ہے لیکن جب کوئی مشتر کہ بات ہوتو وہ دشمنی بھول جاتی ہے۔وہ لکھتے ہیں۔سپین کے ایک نہایت ہمدرد دوست کرم الہی صاحب ظفر جو ہمارے ملک میں جماعت احمدیہ کے مبلغ ہیں حال ہی میں نہایت قیمتی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جو صرف دلچسپ ہی نہیں بلکہ اہل سپین اور اہلِ اسلام کے باہمی دوستانہ تعلقات مضبوط کرنے اور ایک دوسرے کو اچھے طور پر سمجھنے کا ذریعہ ہیں۔آپ نے جماعت احمد یہ کے امام حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی کی ایک لطیف تصنیف کا ہسپانوی ترجمہ شائع کیا ہے جس کا عنوان ”حقیقی امن کی طرف لے جانے والا راستہ“ ہے اور جس کا دوسرا عنوان ”اسلام کا اقتصادی نظام ہے۔موجودہ ترجمہ انگریزی سے ہسپانوی میں کیا گیا ہے جس کا اُردو میں مقابلہ کیا گیا ہے۔یہ قدرتی امر تھا کہ کتاب کسی قدر جذباتی اور مذہبی تعصب کا رنگ رکھتی مگر باوجود اس کے کمیونزم کے مقابلہ میں نہایت شاندار طور پر اسلام کا اقتصادی نظام پیش کرتے