انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 179 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 179

انوار العلوم جلد ۲۱ 129 قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر درجہ کے خاندان ) کی اوسط آمد سوا تین سو روپیہ ہے گویا ہماری نسبت اُن کی آمدن تھیں گئے زیادہ ہے۔اگر امراء کو بھی شامل کر لیا جائے تو ان کی اوسط آمدن اور بھی بڑھ جاتی ہے۔اس سال کے دوران میں مشرقی افریقہ میں بھی لوگ احمدی ہونے شروع ہوگئے ہیں چنانچہ اس مہینہ میں تمہیں احباب جماعت میں شامل ہوئے ہیں اور بھی کئی لوگ احمدیت کی طرف توجہ کر رہے ہیں۔اگر چہ وہ لوگ وقف کی حقیقت کو نہیں سمجھتے مگر پھر بھی بعض دوستوں نے اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے پیش کی ہیں اور وہ ہمارے مبلغوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور اپنے اخلاص کا ثبوت دے رہے ہیں۔“ (الفضل ۱۴ جولائی ۱۹۶۱ء) ؍ اسی طرح اس سال خدا تعالیٰ نے شرق اردن میں بھی تبلیغ کا نیا رستہ کھول دیا ہے۔شرق اُردن فلسطین کا ہی ایک حصہ علیحدہ کر کے الگ ملک بنادیا گیا ہے جوامیر عبداللہ کے ماتحت ہے۔عمان سے جو شرق اردن کا دارالخلافہ ہے کوئی شخص ہمارے فلسطین مشن میں آیا اور وہاں ہمارے مبلغ رشید احمد صاحب چغتائی کو ملا اور اُن سے احمدیت کے متعلق باتیں کرنے لگا۔جب وہ اپنے وطن واپس گیا تو اُس نے دوسرے لوگوں سے احمدیت کے متعلق باتیں شروع کیں اور ان کا طبائع پر بہت اثر ہوا اور ہمارے خیالات آگے پھیلنے شروع ہوئے۔اُس شخص نے ہمارے مبلغ کولکھا کہ یہاں احمدیت کے لئے میدان تیار ہے اور بہت سے لوگ احمدی ہونے کے لئے تیار ہیں آپ اپنا مشن یہاں کھول دیں۔عمان ایک بہت پرانا شہر ہے اور اس کا پرانا تج نام قرد یہ ہے۔وہاں ہمارے لئے بہت سی وقتیں تھیں مگر شام کے وزیر تعلیم نے جو ایک شریف آدمی ہیں ایک چٹھی لکھ دی کہ ان کے راستہ میں کسی قسم کی روک نہیں ہونی چاہیے۔اگر عمان میں احمدیت قائم ہو گئی تو یہ جگہ بھی کہا بیر ( فلسطین) کی طرح جہاں ہمارا مشن قائم ہے ہو جائے گی۔ہو یہ جگہ کہا بیر سے بڑی ہے اور قصبہ ہے۔“ (غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ ) سپین کے متعلق جو خبریں آرہی ہیں وہ بھی خوشکن ہیں۔اگر چہ وہاں لوگ مسلمان نہیں : رہے وہ نہایت ہی متعصب ہیں لیکن پھر بھی اُن پر اسلام اپنا اثر کر رہا ہے۔جب ہم قادیان سے نکلے تو ہم نے کمی آمد کی وجہ سے بعض مشنریوں کو لکھا کہ یا تو تمہارے مشن بند کر دئیے جائیں گے یا تم خود گزارہ کی صورت پیدا کرو اور تبلیغ کر وسلسلہ کی طرف سے تمہیں کوئی خرچ نہیں دیا جائے