انوارالعلوم (جلد 21) — Page xvii
انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۲ تعارف کت ۵۔انشورنس کے متعلق ایک دوست کے سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ اب تک انشورنس کا جو طریق رائج ہے وہ اسلام کے خلاف ہے۔جب کوئی ایسا طریق نکل آئے گا جو اسلام کی اجازت میں آ جاتا ہو تو میں اس کو جائز قرار دے دوں گا۔ربوہ میں رہائش رکھنے والوں کو حضور نے ہدایات فرمائیں اور ان کے لئے شرائط مقررفرما ئیں۔۷۔قادیان سے ہجرت کیوں کی گئی ؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ دنیا میں اشاعت اسلام کا کام سب سے اہم اور مقدم ہے اور واقعات نے بتا دیا ہے کہ یہ کام قادیان میں رہ کر نہیں ہو سکتا تھا۔اس لئے فرائض دینی کی بجا آوری تقاضا کرتی تھی کہ حضرت مسیح ناصری کے طریق عمل کو اختیار کیا جائے اور قادیان سے ہجرت کی جائے۔جماعت کی علمی ترقی کے لئے آپ نے مختلف موضوعات اور علوم کے بارے میں آسان زبان میں کتب لکھنے اور شائع کرنے کے متعلق یہ بہت ہی شاندار اور جامع سکیم جماعت کے سامنے پیش فرمائی۔(۸) رمضان کے علاوہ بھی روزے رکھے جائیں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ۲۶ جولائی ۱۹۴۹ء کو بمقام پارک ہاؤس کوئٹہ میں خطاب فرماتے ہوئے درج ذیل امور کی طرف توجہ دلائی۔رمضان ہمیں اس طرف توجہ دلاتا ہے کہ مؤمن کو اپنی روحانیت کی تکمیل کے لئے دوسرے ایام میں بھی روزے رکھنے چاہئیں۔اسلام نے جس قدر عبادتیں مقرر کی ہیں وہ کسی معین وقت کے لئے نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے ہیں اور سال کے ہر حصہ میں اُن پر عمل کیا جا سکتا ہے۔سب سے بڑی عبادتیں نماز ، روزہ ، زکوۃ اور حج ہیں۔گوز کوۃ سال میں ایک دفعہ مقرر ہے مگر صدقہ کو