انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xviii of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page xviii

انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۳ تعارف کتب جاری کر کے خدا تعالیٰ نے اس کو سارے سال میں پھیلا دیا ہے۔اسی طرح حج کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ نے عمرہ رکھ دیا ہے تا کہ اس کے فوائد ہمیشہ حاصل کئے جائیں۔غرض روزانہ پانچ وقت کی نماز کے ساتھ نوافل لگا کر ، سال میں ایک دفعہ دی جانے والی زکوۃ کے ساتھ صدقہ لگا کر اور حج کے ساتھ عمرہ لگا کر خدا تعالیٰ نے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ان عبادتوں کے لئے وقت کا معین کر ناصرف بطور مشق کے ہے اور مومن کو یہ بتانے کے لئے ہے کہ وہ دوسرے اوقات میں بھی ایسا کرتا رہے۔اسی طرح رمضان بھی یہ بتانے کے لئے آتا ہے کہ سال کے باقی ایام میں بھی روزے رکھا کرو۔تعین وقت اصلی نہیں بلکہ صرف مؤمن کو باقی ایام میں ایسا کرنے کی طرف توجہ دلانے کے لئے ہے۔گو یا رمضان کا مہینہ مؤمن کے لئے روحانی ٹریننگ کا زمانہ ہے (۹) کوشش کرو کہ اُردو ہماری مادری زبان بن جائے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۲۹ جولائی ۱۹۴۹ء بمقام کوئٹہ احمدی نوجوانوں کو زریں ہدایات دیتے ہوئے درج ذیل دو باتوں کی طرف توجہ دلائی۔اُردو زبان کو اپناؤ اور اس کو اتنا رائج کر دو کہ یہ تمہاری مادری زبان بن جائے۔۲۔کوئی احمدی نوجوان ایسا نہیں ہونا چاہئے جو قر آن کریم کا ترجمہ نہ جانتا ہو۔آپ نے فرمایا: قرآن کریم کے اندر سارے علوم آ جاتے ہیں۔میں پرائمری فیل ہوں لیکن میں تمام مذاہب کو چیلنج کر کے کہہ سکتا ہوں کہ اگر کوئی ایسا اعتراض ہو جس کا قرآن کریم کے ساتھ ٹکراؤ ہوتا ہو تو میں اس کا جواب دوں گا اور خالی جواب ہی نہیں دوں گا بلکہ اعتراض کرنے والے کو چپ کرا کے چھوڑوں گا۔قرآن کریم کے اندر سارے گر موجود ہیں اور اصل عقل گروں سے ہی آتی ہے۔اگر تم قرآن کریم پڑھ لوتو تمہارے اندر وہ مادہ پیدا ہو جائے گا جس سے