انوارالعلوم (جلد 21) — Page 90
انوار العلوم جلد ۲۱ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کا کامیابی ہے چھ سات نئے احمدی ہو گئے لیکن چونکہ یہ تعداد کم ہوتی تھی اس لئے وہ پہلے لوگوں میں اس طرح مخلوط ہو جاتے تھے کہ کوئی تغیر محسوس نہیں ہوتا تھا لیکن اب تو ایسا ہوا کہ جس جماعت کی تعداد پہلے دس پندرہ تھی وہ یکدم پچاس پچاس ساٹھ ساٹھ بلکہ بعض جگہوں پر اس سے بھی زیادہ ہوگئی۔راولپنڈی کی جماعت کو ہی لے لو۔یہ پہلے بہت چھوٹی سی جماعت تھی۔غالباً پچھیں تھیں افراد پر مشتمل تھی لیکن اب اس کی تعداد جیسا کہ مجھے بتایا گیا ہے تین چارسو کے درمیان ہے اور اگر مستورات اور بچوں کو بھی ملا لیا جائے تو اس کی تعداد پندرہ سو یا دو ہزار کے قریب بن جاتی ہے۔اس عظیم الشان تغیر کے نتیجہ میں جس بیداری کی ضرورت ہے مجھے افسوس ہے کہ جماعت نے وہ بیداری ابھی تک اپنے اندر پیدا نہیں کی۔کسی عورت کے ہاں اگر بیک وقت دو تین بچے پیدا ہو جائیں اور وہ سب زندہ ہوں تو تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ کس طرح والدین ان کے فکر میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور وہ کس طرح ان کی غور و پرداخت میں مشغول رہتے ہیں۔اسی طرح اگر کسی جماعت کی تعداد میں سے بڑھ کر یکدم تین چار سو ہو جائے تو اسی نسبت سے اس کے اندر بیداری کا پیدا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ اسے اپنی تنظیم کو زیادہ بہتر بنانا چاہئے ، اپنے چندوں کو بڑھانا چاہئے ، اپنی قربانیوں کے معیار کو بلند کرنا چاہئے اور پھر سب سے بڑھ کر خدا تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہئے تا کہ اُس کی زیادہ سے زیادہ تائید حاصل ہو سکے۔یہ امر یا درکھو کہ کامیابی کے لئے جن مادی سامانوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہمارے پاس تی نہیں۔صرف ایک ہی چیز ہے جو ہمیں محفوظ رکھ سکتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکنا اور اُسی سے مدد مانگنا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں واضح الفاظ میں فرماتا ہے کہ گم من رفقة قليلةٍ غُلبَتْ فِئَةٌ كَثِيرَةٌ بإذن الله لا یعنی کتنی ہی جماعتیں دنیا میں ایسی گذری ہیں جو اگر چہ تعداد میں بہت تھوڑی تھیں لیکن وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی بڑی جماعتوں پر غالب آگئیں۔مگر یہ مثالیں در حقیقت ایسے ہی لوگوں کی ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنا تعلق قائم کیا اور اُس کی تائید اور نصرت سے اُنہوں نے کامیابی حاصل کی۔ان میں سے بعض مثالیں تاریخی زمانہ سے بھی پہلے کی ہیں جیسے حضرت نوح علیہ السلام ہیں۔نوح علیہ السلام کی