انوارالعلوم (جلد 21) — Page 52
انوار العلوم جلد ۲۱ ۵۲ تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور ۱۹۴۸ء ذاب کو کیا کریں جہا د ہوتا تو شامل ہوتے۔صحابہ میں تو ثواب حاصل کرنے کے لئے خواہ وہ تھوڑا ہو یا بہت اتنا خیال پایا جاتا تھا کہ ایک دفعہ ایک جنازہ ہوا۔جنازہ کے بعد لوگ اپنے اپنے گھروں کو جانے لگے تو ایک صحابی نے کہا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہوا ہے۔آپ فرماتے تھے اگر کوئی شخص جنازہ میں شامل ہو اور نماز جنازہ پڑھے تو اُسے اُحد کے برابر ایک قیراط کا ثواب ملتا ہے اور اگر کوئی شخص جنازہ کو کندھا بھی دے، قبرستان تک ساتھ جائے اور میت کے دفن ہونے تک وہیں رہے تو اسے دو قیراط کا ثواب ہوتا ہے۔یہ بات سن کر ایک اور صحابی نے غصہ سے کہا۔آپ نے کی ہمیں یہ بات اتنا عرصہ کیوں نہ بتائی۔معلوم نہیں ہم نے کتنے قیراط ثواب ضائع کر دیا ہے۔یہ چیز تھی جو صحابہ میں پائی جاتی تھی وہ چھوٹے سے چھوٹے ثواب کو بھی چھوڑنا پسند نہیں کرتے تھے۔پس یہ غلط بات ہے کہ ہر ایک چیز کا انتہائی ثواب ہی ہو۔تبھی اُسے کیا جائے ، جب کسی چیز کا انتہائی ثواب نہیں ہوگا ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے۔بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ وَعِرْضِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ - جوشخص اپنے مال یا عزت کو بچاتے۔ہوئے مارا جاتا ہے وہ شہید ہے۔اسی طرح فرما یا حُبُّ الوَطَنِ مِنَ الْإِيمَان ها، وطن سے محبت ܣܙ܂ رکھنا بھی ایمان میں داخل ہے۔پس جو شخص وطن کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے گا وہ گویا ایمان کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے گا اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک شہید ہوگا۔پس وہ جہاد جو مخصوص حالات اور زمانوں میں ہوتا ہے اس کے علاوہ جب ہم اور کئی کام کرتے ہیں، جہاد میسر نہ آنے پر بھی ہم روٹی کھاتے ہیں، پانی پیتے ہیں، اپنے بیوی بچوں سے محبت کرتے ہیں اور ان کے علاوہ دن اور رات میں سینکڑوں کام کرتے ہیں اور ان میں سے کسی کام کے متعلق بھی ہم یہ سوال نہیں کرتے کہ آیا یہ جہاد ہے یا نہیں تو اب اگر وطن کی حفاظت کا سوال آنے پر ہم مختلف قسم کے بہانے بناتے ہیں تو ہم بہانہ خور ہیں۔ہم یقیناً جھوٹے ہیں سچے نہیں ، ہم بے وقوف ہیں عقلمند نہیں اور یہ محض ایک ایسا بو دا عذر ہے جس میں ذرہ بھر بھی حقیقت نہیں پائی جاتی۔اب ہماری جماعت کو خصوصاً یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ہمارا نظریہ اب بدل جانا چاہئے۔ایک وقت تھا جب چندہ دینے سے تمہارا فرض ادا ہو جاتا تھا ، ایک وقت تھا جب نماز پڑھنے سے تمہارا