انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 30 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 30

انوار العلوم جلد ۲۱ تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور ۱۹۴۸ء سے اس غرض کے لئے نکلا ہوں کہ میں مرکز کے لئے نئی جگہ تلاش کروں تا کہ ہم وہاں اکٹھے ہو کر قادیان کو واپس لینے کی کوشش کریں۔جب میں اس جگہ پر پہنچا ہوں ( میں تفصیل کو چھوڑتا ہوں کیونکہ وہ الفضل میں چھپی ہوئی ہے ) تو ایک شخص میرے پاس آیا اور اس نے کہا بڑی تباہی ہے، بڑی تباہی ہے۔جالندھر میں بھی بڑی تباہی ہوئی ہے اور لوگوں کو کہیں پناہ نہیں ملی۔پھر میں نے دیکھا کہ قادیان کے سارے محلے دشمن نے لے لئے ہیں۔میں نے ایک دوست سے پوچھا۔مسجد مبارک کا کیا حال ہے؟ اس نے جواب دیا کہ وہ لوگ تو اب تک مقابلہ کر رہے ہیں۔میں نے کہا اگر وہ مقابلہ کر رہے ہیں تو پھر ہمیں کامیابی ہو جائے گی۔بھلا ۱۹۴۲ء میں کس کو خیال تھا کہ جنگ ہوگی۔پھر کس کو خیال تھا کہ تو ہیں چلیں گی رائفلوں سے لڑائیاں ہونگی اور پھر قادیان اس علاقہ میں ہوگا جس پر دشمن کا قبضہ ہوگا پھر یہ تباہی جالندھر تک ہوگی اور یہ کہ قادیان کے تمام محلے خالی ہو جائیں گے۔صرف حلقہ مسجد مبارک اپنی جگہ پر جمار ہے گا۔میری یہ رویا اخبار میں چھپی ہوئی موجود ہے اور اخبار ساری دنیا میں پھیل جاتے ہیں ج اور اُن کی ایک کاپی سرکاری دفاتر میں بھی محفوظ رہتی ہے اس لئے اس میں بناوٹ کا احتمال نہیں کی ہوسکتا یہ پیشگوئی ساری کی ساری پوری ہوئی ہے حملے بھی ہوئے ، تباہی بھی آئی اور پھر یہ ہر معمولی بات ہے کہ سارے مشرقی پنجاب میں صرف قادیان ایک ایسا مقام ہے جہاں مسجد مبارک کے حلقہ میں اب تک اذانیں دی جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کیا جاتا ہے یہ باتیں ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر کوئی انسان اس پیشگوئی میں طبہ نہیں کرسکتا اور اسے مانا پڑتا ہے کہ ہمیں خدائی کلام کے ماتحت قادیان چھوڑنا پڑا ہے اور وہ بہر حال ہمیں ایک دن واپس ملے گا۔اسی طرح PARTITION کے اعلان سے چند دن پہلے میں دعا کرتا ہوا لیٹ گیا۔غالباً اُس دن آخری روزہ تھا۔مجھ پر غنودگی طاری ہوگئی اور پھر الہام ہوا أَيْنَمَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعًا۔یعنی تم جہاں کہیں بھی جاؤ گے خدا تعالی تمہیں اکٹھا کر کے لے آئے گا۔اس وقت پارٹمیشن (PARTITION) کا اعلان نہیں ہوا تھا اور ضلع گورداسپور پاکستان میں تھا اس وقت خدا تعالیٰ نے مجھے الہام میں بتایا کہ اَيْنَمَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللَّهُ جَمِيعًا تم جہاں کہیں بھی جاؤ گے اللہ تعالیٰ تمہیں اکٹھا کر کے واپس لے آئے گا۔