انوارالعلوم (جلد 21) — Page vi
انوار العلوم جلد ۲۱ تعارف کتب بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم ہے۔تعارف کنته۔یہ انوارالعلوم کی اکیسویں جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفہ المسیح الثانی کی عمر کی ۲۵ / دسمبر ۱۹۴۸ء تا ۱۸ جولائی ۱۹۵۰ء کی ۲۴ مختلف تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔(۱) افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ حضرت مصلح موعود نے جماعت احمد یہ لاہور کے جلسہ سالانہ کے موقع پر مؤرخہ ۲۵ دسمبر ۱۹۴۸ء کو یہ مختصر افتتاحی خطاب فرمایا جس میں حضور نے فرمایا کہ ہر کام کرنے کے پیچھے کوئی مقصد ہوتا ہے اور ہر مقصد کے حصول کے لئے صحیح طریق اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔نیز ہر مقصد کے حصول کے لئے عملی نمونہ کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔چنانچہ اس تعلق میں آپ نے فرمایا کہ:۔دنیا میں جتنے کام ہوتے ہیں ان کے کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ ہوتا ہے اور جتنے کام کرنے والے ہوتے ہیں اُن کے سامنے کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے۔نہ ہی صحیح راستے پر چلے بغیر کوئی قوم منزل پر پہنچ سکتی ہے اور نہ مقصد کے بغیر کوئی قوم بیجہتی سے کام کر سکتی ہے اس امر کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یوں بیان فرمایا ہے کہ فَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا ہر گھر جس میں تم داخل ہونا چاہتے ہو اُس کے دروازہ میں سے داخل ہو جاؤ۔یعنی ہر وہ کام جسے تم اختیار کرنا چاہتے ہو اس کے حصول کا جوطریق ہے وہ اختیار کرو۔(۲) تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء جماعت احمدیہ لاہور کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے