انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page v of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page v

اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور مربیان سلسلہ نے اس اہم اور تاریخی کام کی تدوین و اشاعت میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے صاحب نے مسودات کی ترتیب و اصلاح اور ابتدائی پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے خدمات سرانجام دی ہیں۔صاحب مربیان سلسلہ نے پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش، مسودات کی نظر ثانی ، اعراب کی درستگی RECHECKING اور متفرق امور کے سلسلہ میں دلی بشاشت اور لگن سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔تعارف کتب تحریر کردہ ہے۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔خاکساران سب احباب کا ممنونِ احسان اور شکر گزار ہے۔نیز دُعا گو ہے کہ مولی کریم ان سب دوستوں کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے ، اپنی بے انتہاء رحمتوں اور فضلوں سے نوازے اور ہمیں ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرنے اور حضرت مصلح موعود کے علمی فیضان کو احباب جماعت تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین