انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 117 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 117

انوار العلوم جلد ۲۰ ۱۱۷ دیباچہ تفسیر القرآن برکت بخشوں گا یقیناً میں اُسے برکت دوں گا اور وہ قوموں کی ماں ہوگی اور ملکوں کے بادشاہ اُس سے پیدا ہوں گے“۔۹۶ پھر سارہ کی اولاد کے متعلق لکھا ہے کہ:۔دو میں اُس سے اور بعد اُس کے اُس کی اولاد سے اپنا عہد جو ہمیشہ کا عہد ہے قائم کروں گا“۔۹۷ پھر اسماعیل کے متعلق لکھا ہے:۔اور اسماعیل کے حق میں میں نے تیری سنی۔۹۸ اسماعیل کے حق میں حضرت ابراہیم نے یہ دعا کی تھی کہ :۔کاش ! کہ اسماعیل تیرے حضور جیتا رہے۔29 ”دیکھ! میں اُسے برکت دوں گا اور اُسے برومند کروں گا اور اُسے بہت بڑھاؤں گا اور اُس سے ۱۲ سردار پیدا ہوں گے اور میں اُسے بڑی قوم بناؤں گا لیکن میں اضحاق کو جس کو سرہ دوسرے سال اُسی وقت معین میں جنے گی اپنا عہد قائم کروں گا۔۱۰۰ پھر لکھا ہے:۔اور اُس لونڈی کے بیٹے سے بھی میں ایک قوم پیدا کروں گا اس لئے کہ وہ بھی 66 تیری نسل ہے۔انا پھر حضرت اسماعیل کے متعلق لکھا ہے۔خدا نے حضرت ہاجرہ کو الہام کیا کہ:۔اس لڑکے کی آواز جہاں وہ پڑا ہے خدا نے سنی۔اُٹھ اور لڑکے کو اُٹھا اور اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھال کہ میں اُس کو ایک بڑی قوم بناؤں گا۔۱۰۲ پھر لکھا ہے:۔خدا اس لڑکے کے ساتھ تھا اور وہ بڑھا اور بیابان میں رہا کیا اور تیر انداز ہو گیا اور وہ فاران کے بیابان میں رہا اور اُس کی ماں نے ملک مصر سے ایک عورت اُس سے بیاہنے کو لی“۔۱۰۳