انوارالعلوم (جلد 20) — Page 109
انوار العلوم جلد ۲۰ 1+9 دیباچہ تفسیر القرآن بنادے؟ یقیناً یہ تعلیم نہ صرف ظالمانہ ہے بلکہ خدا تعالیٰ پر بھی نہایت گندہ الزام لگانے والی ہے۔ہمارا خداوہ مہربان آقا ہے جس کے احسانوں سے دنیا کا کوئی بھی گوشہ خالی نہیں ہے۔زمین کے اوپر بسنے والی مخلوق اور زمین کے نیچے بسنے والی مخلوق اور ہواؤں میں اُڑنے والی مخلوق ساری کی ساری اپنی قابلیت اور اپنی طاقتوں کے مطابق اُس کے فضلوں اور اُس کے احسانوں کے نیچے پرورش پا رہی ہے۔اس نے تمام بنی نوع انسان کو ایک قسم کے دماغ اور ایک قسم کے افکار اور ایک قسم کی قوتیں عطا کی ہیں۔وہ پاکیزہ جذبات جو انسان کو روحانیت کی اعلیٰ فضا میں اُڑا کر لے جاتے ہیں اُن سے ہمیں نہ یورپ کے لوگ محروم نظر آتے ہیں نہ امریکہ کے لوگ محروم نظر آتے ہیں نہ ایشیا کے لوگ محروم نظر آتے ہیں نہ ہندوؤں کے دل اُن سے زیادہ پاک ہیں نہ اُن کی فکر میں اُن سے زیادہ بلند ہیں۔پھر کیسے ہو سکتا تھا کہ خدا تعالیٰ اپنی اکثر مخلوق کو ہدایت سے محروم کر دیتا اور صرف ۱/۶ مخلوق کو ہدایت کا اہل قرار دیتا۔یہ تعلیم خود چلا چلا کر کہہ رہی ہے کہ ویدوں کے بعد ایک اور ایسی کتاب کی دنیا کو ضرورت تھی جو ساری دنیا کو خدا تعالیٰ کی ہدایت کے لئے بلائے اور عجمی اور عربی کو ایک صف میں لا کر کھڑا کر دے اور وہ تمام بنی نوع انسان کی ہمددری اور محبت کی تعلیم دینے والی ہو اور ذلیل اور ادنی اقوام اُس کے نزدیک حقیر نہ ہوں بلکہ دوسروں سے زیادہ قابل امداد اور دوسروں سے زیادہ قابل رحم اور دوسروں سے زیادہ قابل ہمدردی ہوں اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے قرآن کریم نازل ہوا تھا۔ویدوں میں تو ہمات دید ایسی تعلیموں سے بھی بھرے ہوئے ہیں جو محض تو ہمات پر بنی ہیں۔مثلاً ویدوں میں عناصر کو دیوتاؤں کی صورت میں پیش کیا تی گیا ہے۔آجکل بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ صرف صفات الہیہ کے نام ہیں مگر ہم ویدوں میں دیکھتے تھے ہیں کہ آگ جلا کر اُس پر تیل اور دوسری قیمتی چیزیں چھڑ کنے کا حکم ہے جیسا کہ رگوید کی دوسری چی کتاب کے دسویں منتر کے چوتھے شلوک سے ثابت ہوتا ہے اور ان چیزوں کے چھڑ کنے کے متعلق یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ گویا اگنی کی خوراک ہیں۔اگر اگنی وغیرہ صفات الہیہ ہیں تو پھر آگ جلا کر اُن پر تیل اور دوسری چیزیں چھڑ کنے کے معنی کیا ہوئے ؟ اور ان چیزوں کو آگ کی خوراک قرار دینے کے کیا معنی ہوئے؟ اگر یہ صفات الہیہ ہیں تو پھر ظاہر میں آگ جلا کر اُن پر