انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 563 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 563

انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۶۳ احمدیت کا پیغام جسے بنی نوع انسان کے لئے اسوۂ حسنہ کے طور پر پیش کیا گیا ہو۔عیسائیت جو سب سے قریب کا مذہب ہے وہ تو مسیح کو ابن اللہ قرار دے کر اس قابل ہی نہیں چھوڑتی کہ اس کے نقش قدم پر کوئی انسان چلے کیونکہ انسان خدا جیسا نہیں ہو سکتا۔تو رات حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بطور اسوہ حسنہ پیش نہیں کرتی۔نہ تو رات اور انجیل حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی علیہا السلام کو مذہبی حکمتوں کی کے بیان کرنے کا ذمہ وار قرار دیتی ہیں لیکن قرآن کریم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرماتا ہے ويُعلمُكُمُ الكتب والحكمة ليه نبی تمہیں احکام الہیہ اور ان کی حکمتیں بتاتا ہے پس اسلام ممتاز ہے اس بات میں کہ اس کا نبی دنیا کے لئے اسوۂ حسنہ بھی ہے اور جبر سے اپنے احکام نہیں منوا تا بلکہ جب کوئی حکم دیتا ہے تو اپنے اتباع کے ایمانوں کو مضبوط کرنے اور ان کے جوش کو زیادہ کرنے کے لئے یہ بھی بتاتا ہے کہ اس نے جو احکام دیئے ہیں ان کے اندر ملت افراد اُمت اور باقی بنی نوع انسان کے لئے کیا کیا فوائد مخفی ہیں۔اسی طرح اسلام ممتاز ہے دوسرے مذاہب سے اپنی تعلیم کے لحاظ سے۔اسلام کی تعلیم چھوٹے اور بڑے غریب اور امیر، عورت اور مرد ، مشرقی اور مغربی، کمزور اور طاقتور، حاکم اور رعایا ، آقا اور مزدور، خاوند اور بیوی ، ماں باپ اور اولاد، بائع و مشتری ، ہمسائے اور مسافر سب کے لئے راحت ، امن اور ترقی کا پیغام ہے۔وہ بنی نوع انسان میں سے کسی گروہ کو اپنے خطاب سے محروم نہیں کرتی۔وہ کی اگلی اور پچھلی تمام اقوام کیلئے ایک ہدایت نامہ ہے۔جس طرح عالم الغیب خدا کی نظر پتھروں کے نیچے پڑے ہوئے ذروں پر بھی پڑتی ہے اور آسمان میں چمکنے والے ستاروں پر بھی ، اسی کی طرح مسلمانوں کی مذہبی تعلیم غریب سے غریب اور کمزور سے کمزور انسانوں کی ضرورتوں کو بھی کی پورا کرتی ہے اور امیر سے امیر اور قوی سے قومی انسانوں کی احتیا جوں کو بھی دور کرتی ہے۔غرض اسلام صرف گزشہ مذاہب کی ایک نقل نہیں بلکہ وہ مذہب کی زنجیر کی آخری کڑی اور نظام روحانی کا سورج ہے اور اس کی کسی بات سے دوسرے مذاہب کا قیاس کرنا درست نہیں۔مذہب کے نام میں بیشک سب شریک ہیں اسی طرح جس طرح ہیرا اور کوئلہ کا ر بن کے نام میں شریک ہیں لیکن ہیرا ہیرا ہی ہے اور کوئلہ کوئلہ ہی ہے۔جس طرح پتھر کا نام کنکر یلے پتھر اور سنگ مرمر دونوں پر بولا جا سکتا ہے لیکن کنکریلا پتھر کنکر یلا پتھر ہی ہے اور سنگ مرمر ،