انوارالعلوم (جلد 20) — Page 554
انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۵۴ مسلمانانِ پاکستان کے تازہ مصائب یہ رویا جس دن مجھے آئی تھی، اُسی دن صبح کو ایک معزز غیر احمدی آفیسر محمد یعقوب صاحب فریدی جو کھیوڑہ کی نمک کی کانوں کے سپرنٹنڈنٹ ہیں مجھے ملنے کے لئے مولوی عبدالودود صاحب کی معیت میں تشریف لائے تھے۔فریدی صاحب حضرت سلیم صاحب چشتی کی اولاد میں سے ہیں جو کہ اکبر بادشاہ کے پیر تھے اور فتح پور سیکری میں جن کا مزار ہے۔دورانِ گفتگو میں قائد اعظم کی وفات کا ذکر آیا تو میں نے اُن کو یہ رویا سنائی۔وہ ایک تعلیم یافتہ اور معزز عہدہ دار ہیں اور احمدیت سے ان کو کوئی تعلق نہیں۔وہ حلفیہ گواہی اِس پر دے سکتے ہیں کہ میں نے یہ رویا ۱۲ / تاریخ کی صبح کو ان کو سنا دی تھی اور رویا میں جو میں نے ابوالہول کا دوسرا سر دیکھا ہے اس پر میں نے حیرت کا بھی اظہار کیا تھا کہ میں نے ایک سرکی بجائے دوسر دیکھے ہیں۔میں اس رؤیا کی بناء پر سمجھتا ہوں کہ گو یہ دونوں واقعات مسلمانوں کیلئے نہایت تکلیف دہ ہیں لیکن اللہ تعالیٰ ان صدمات کو چھوٹا کر دے گا اور مسلمانوں کو ان کے بداثر سے محفوظ رکھے گا اگر مسلمان خدا تعالیٰ پر توکل کا اظہار کریں اور کسی لیڈر کی وفات کا جو سچا ر د عمل ہوتا ہے وہ اپنے اندر پیدا کریں۔یعنی اس کی نیک خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کریں تو یقیناً مسٹر جناح کی وفات مسلمانوں کی تباہی کا موجب نہیں بلکہ مسلمانوں کی مضبوطی کا موجب ہوگی۔بانی سلسلہ احمد یہ جب فوت ہوئے ہیں اُس وقت میری عمر انیس سال کی تھی ان کی وفات اسی لاہور میں ہوئی تھی اور ان کی وفات کی خبر سنتے ہی شہر کے بہت سے اوباشوں نے اس گھر کے سامنے شور و غوغا شروع کر دیا تھا جس میں ان کی لاش پڑی ہوئی تھی اور نا قابل برداشت گالیاں دیتے تھے اور ناپسندیدہ نعرے لگاتے تھے۔مجھے اُس وقت کچھ احمدی بھی اُکھڑے اُکھڑے سے نظر آتے تھے۔تب میں بانی سلسلہ کے سرہانے جا کر کھڑا ہو گیا اور میں نے خدا تعالیٰ کو مخاطب کر کے یہ عرض کی کہ اگر ساری جماعت بھی مرتد ہو جائے تو میں اس مشن کو کی پھیلانے کے لئے جس کے لئے تو نے اِن کو مبعوث فرمایا تھا کوشش کروں گا اور اس کام کے پورا کرنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔خدا تعالیٰ نے میرے عہد میں ایسی برکت دی کہ احمدیت کے مخالف ہمارے عقیدوں کے متعلق خواہ کچھ کہیں یہ تو ان میں سے کوئی ایک فرد بھی نہیں کہہ سکتا کہ بانی سلسلہ احمدیہ کی وفات پر جماعت کو جو طاقت حاصل تھی اتنی طاقت آج