انوارالعلوم (جلد 20) — Page 535
انوار العلوم جلد ۲۰ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الـ ۵۳۵ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم ہوگی نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ہمارے ہاتھ سے قائم ہوگی فرموده ۲۰ ستمبر ۱۹۴۸ء برموقع افتتاح ربوه) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں اس موقع پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وہ دعا ئیں جو مکہ مکرمہ کو بساتے وقت آپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور کی تھیں قرآن کریم سے پڑھوں گا مگر تلاوت قرآن کریم کے طور پر نہیں بلکہ دعا کے طور پر ان الفاظ کو ہراؤں گا اور چونکہ یہ دعائیں ہم سب مل کر کریں گے ، اس لئے میں ان الفاظ میں کسی قدر تبدیلی کر دوں گا مثلاً وہ دعا ئیں جو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام نے مانگی تھیں وہ تثنیہ کے صیغہ میں آتی ہیں۔کیونکہ اُس وقت صرف حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل ہی دعا کر رہے تھے مگر ہم یہاں بہت سے ہیں اس لئے میں تثنیہ کی بجائے جمع کا صیغہ استعمال کروں گا۔بہر حال وہ دعائیں میں اب پڑھوں گا ، دوست میرے ساتھ ان دعاؤں میں شامل ہو کر آمین کہتے جائیں یا جن کو قرآن کریم کی یہ دعائیں آتی ہوں وہ میرے ساتھ ان دعاؤں کو پڑھتے جائیں۔(اس کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل الفاظ میں دعائیں مانگیں۔یہ امر خصوصیت سے قابل ذکر ہے کہ ہر دعا حضور نے تین دفعہ دہرائی )