انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 536 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 536

انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۳۶ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم ہوگی رينا اجعل هذايّلَدًا أمِنَّا وَارزُقُ اهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ اے ہمارے ربّ! تو اس جگہ کو ایک امن والا شہر بنادے اور جو اس میں رہنے والے ہوں ان کو اپنے پاس سے ↓ پاکیزہ رزق عطا فرما۔ربنا تقبل منا ، إنك أنت السميع العليم اے ہمارے رب ! ہم اس جگہ پر اس لئے بسنا چاہتے ہیں کہ ہم مل کر تیرے دین کی خدمت کریں۔اے ہمارے رب ! تو ہماری اس قربانی اور اس ارادے کو قبول فرما۔اے ہمارے رب تو بہت ہی دعائیں سننے والا اور دلوں کے بھید جاننے والا ہے۔ربَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَ مِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةَ لَكَ وَارِنَا منا سِحْنا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ : اے ہمارے ربّ! تو ہم سب کو اپنا فرمانبردار اور سچا مسلمان بنادے اور ہماری اولادوں کو بھی نہ صرف مسلمان بنا بلکہ ایک مضبوط اور اُمت مسلمہ بنا دے۔جو اس دنیا میں تیرے دین کی خادم کہلاتی رہے۔اے ہمارے رب ! جو ہمارے کرنے کے کام ہیں وہ ہم کو خود بتلاتا رہ اور جو ہم سے غلطیاں ہو جائیں ان سے عفو کر تار ہ۔تو بہت ہی فضل کرنے والا اور مہربان ہے۔رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رِجَالًا مِّنْهُمْ يَتْلُونَ عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُونَهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكُونَهُم اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اے ہمارے رب ! تو ان میں ایسے آدمی پیدا کرتے رہیو جو تیری آیتیں ان کو پڑھ پڑھ کر سناتے رہیں اور جو ان کو تیری کتاب سکھائیں کی اور تیرے پاک کلام کے اغراض و مقاصد بتاتے رہیں اور ان کے نفوس میں پاکیزگی اور طہارت پیدا کرتے رہیں۔تو ہی غالب حکمت والا خدا ہے۔یہ وہ دعائیں ہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ مکرمہ کے بساتے وقت کیں اور اللہ تعالیٰ نے ان دعاؤں کو قبول فرما کر ایک ایسی بنیاد رکھ دی جو ہمیشہ کے لئے نیکی اور تقویٰ کو قائم رکھنے والی ثابت ہوئی۔مکہ مکرمہ مکہ مکرمہ ہی ہے اور ابراہیم ابراہیم ہی ہے ، مگر وہ شخص کی بیوقوف ہے جو اس بات کا خیال کر کے کہ مجھے وہ درجہ حاصل نہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حاصل تھا یا میری جگہ کو وہ درجہ حاصل نہیں جو مکہ مکرمہ کو حاصل تھا اس لئے وہ خدا تعالیٰ سے بھیک