انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iv of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page iv

انوار العلوم جلد ۲۰ ج پیش لفظ کہ ۲۰ جلدوں میں جملہ تحریرات و خطابات مدون ہو جائیں گے۔چنانچہ ۱۹۹۵ ء میں تین ہزار روپے ایڈوانس بکنگ کی صورت میں سیٹ کی قیمت مقرر ہوئی۔جسے طباعت اور کاغذ کی گرانی کے پیش نظر ۲۰۰۸ء میں چار ہزار روپے کر دیا گیا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو انوار العلوم کی ۲۰ جلدیں شائع کرنے کی توفیق مل چکی ہے۔اَلحَمدُ لِلهِ عَلَى ذَلِكَ ان کتب کی اشاعت کے دوران اخبارات و رسائل میں سے کافی تعداد میں مزید مواد ملا ہے جو ابتدائی فہرست میں شامل نہ تھا۔اسی طرح حضور کا غیر مطبوعہ مواد بھی مل رہا ہے۔حضرت خلیفہ اصیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں نئی صورتِ حال تحریر کی گئی تو حضور انور نے فرمایا: جو مواد میسر ہے سب شائع ہونا چاہیے“۔چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیر کے اس ارشاد کے مطابق حضرت مصلح موعود کا جو بھی مواد میسر ہو گا وہ سب انوار العلوم کی مزید جلدوں میں مدون کر کے طبع کیا جائے گا۔انشاء اللہ انوار العلوم کی ۲۰ جلدوں میں ۲۰ / دسمبر ۱۹۴۸ ء تک کا مواد شامل کیا گیا ہے۔۲۵ / دسمبر ۱۹۴۸ء سے دسمبر ۱۹۶۵ ء تک تقریباً پانچ جلدوں کا مواد موجود ہے جس کی ابتدائی ترتیب دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ مربیان کرام کی آمدو روانگی کے موقع پر حضور کے خطابات نیز طلبہ مدرسہ احمدیہ و ہائی سکول سے خطابات کا مواد علیحدہ سے تقریباً دو جلدوں کا موجود ہے۔اسی طرح قبل از خلافت تفخیذ الاذہان ، ریویو آف ریــلـیــجــنـز اور الفضل کے مضامین اور غیر مطبوعہ مواد کی تین جلدیں بن سکتی ہیں۔خلافت کے بعد تفخیذ ، ریویو اور الفضل کے مضامین وغیر مطبوعہ مواد کی ایک جلد تیار ہو جائے گی۔انشاء اللہ قبل ازیں ۲۰ جلدوں کے لیے ایڈوانس بکنگ کی سہولت دی گئی تھی۔اب مزید ۱۰/۱۱ جلدوں کے لیے بھی یہی سہولت میسر ہو گی لیکن اس کی حتمی قیمت بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں طے کر لی جائے گی۔خاکسار ان تمام احباب جماعت کا شکر گزار ہے جنہوں نے کتب کی خریداری میں ادارہ ھذا