انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page ii of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page ii

انوار العلوم جلد ۲۰ الف پیش لفظ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ اللہ تعالی کے فضل و احسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤ نڈیشن کو سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ امسیح الثانی الصلح الموعود (اللہ آپ سے راضی ہو ) کی حقائق و معارف سے پُر سلسلہ تصانیف بنام انوار العلوم“ کی بیسویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔وَمَا تَوْفِيْقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ انوار العلوم“ کی بیسویں جلد حضرت مصلح موعود کی ۱۹۴۸ء کی چھ تحریرات و تقاریر پر مشتمل " ہے جس میں معرکۃ الآرا تصنیف دیباچہ تفسیر القرآن بھی شامل ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہوشیار پور میں چلہ کشی کے دوران آپ کی تضرعات کو پایہ قبولیت بخشتے ہوئے ایک عظیم الشان پیشگوئی سے نوازا جو اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ ء میں شائع ہوئی۔اس پیشگوئی میں ۵۲ علامات کے حامل پسر موعود کا وعدہ دیا گیا۔جس کے بارہ میں فرمایا گیا کہ وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا ، وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا ، کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہوگا، قو میں اُس سے برکت پائیں گی ، اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔اس عظیم الشان پیشگوئی کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء کو ایک فرزند دلبند ، گرامی ارجمند عطا فرمایا جس کے وجود میں ۵۲ علامات کا شاندار ظہور ہوا اور پھر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے خود اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر ۱۹۴۴ ء میں اپنے مصلح موعود ہونے کا اعلان فرمایا۔حضرت فضل عمر اپنی تمام عمر علوم ظاہری و باطنی اور اپنی ذہانت و فطانت کے ذریعہ اقوام عالم کی راہنمائی کرتے رہے۔اپنوں نے بھی فیض پایا اور غیروں نے بھی برکت حاصل