انوارالعلوم (جلد 20) — Page 552
انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۵۲ مسلمانانِ پاکستان کے تازہ مصائب کے سامنے کھڑی تھیں لیکن وہاں پانی کوئی نہیں اور کشتیوں کے نیچے چھوٹے چھوٹے پیسے ہیں۔ایسے چھوٹے جیسے بعض ٹرائیکلوں کے اگلے چھوٹے پیسے ہوتے ہیں بلکہ ان سے بھی کچھ چھوٹے۔مجھے دیکھ کر جو کشتی میں بیٹھے ہوئے آدمیوں کا افسر تھا اُس نے کہا کہ آپ اور آپ کے ساتھی کشتیوں میں بیٹھ جائیں، یہ آپ کے لئے بھجوائی گئی ہیں تا کہ آپ ان میں بیٹھ کر محفوظ جگہ پر چلے جائیں۔اور اُس جگہ کا نام اس نے سٹیشن لیا گویا پاس کوئی سٹیشن ہے جس پر جانے سے اس کے نزدیک نسبتی طور پر حفاظت حاصل ہو جاتی ہے۔مجھے یہ یاد نہیں رہا کہ اس نے کسی شخص کی طرف منسوب کیا کہ اس نے کشتیاں بھیجی ہیں۔ہاں یہ یقینی یاد ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف اس نے منسوب نہیں کیا بلکہ کسی انسان کی طرف منسوب کیا ہے۔میں نے اُس شخص سے کہا کہ یہاں پانی تو کوئی نہیں یہ کشتیاں کس طرح چلیں گی ؟ اس نے جواب میں کہا یہ کشتیاں بغیر پانی کے چلتی ہی ہیں۔ان کشتیوں میں بادبان بھی لگے ہوئے تھے اور ان کے نیچے پیسے بھی لگے ہوئے تھے۔پہلے میں نے چاہا کہ گھر کے لوگوں اور باقی ساتھیوں کو لے کر ہم کشتیوں میں بیٹھ جائیں اور اسٹیشن پر چلے جائیں جسے نسبتاً محفوظ کہا جاتا ہے لیکن پھر میرے دل میں خیال آیا کہ اسٹیشن پر جانے کا کیا فائدہ ہے اللہ تعالیٰ میں طاقت ہے وہ چاہے تو بلا ء کو ٹلا دے۔تب میں نے اس شخص نے کہا کہ میں تو وہاں نہیں جانا چاہتا ، میں تو یہیں رہوں گا۔اس کے تھوڑی دیر بعد گو مجھے وہ بلا ء نظر تو نہیں آتی جو اُڑتی ہوئی نظر آئی تھی اور جس کے دو سر تھے لیکن میں نے یوں محسوس کیا کہ گویا وہ بلا ء آپ ہی آپ سکڑ نے لگ گئی اور چھوٹی ہونی شروع ہو گئی۔اُس وقت کسی شخص نے آکر مجھے مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس بلاء کا اثر مٹا دیا ہے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔وقت کے لحاظ سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ رویا قائد اعظم کی وفات کے بعد آئی ہے کیونکہ اُن کی کی وفات کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ساڑھے دس بجے ہوئی ہے اور میں بالعموم سوتا ہی گیارہ بجے کے بعد ہوں۔غالباً صبح کے قریب یہ رویا ہوئی ہے لیکن مجھے صبح 9 بجے قائد اعظم کی وفات ی کا علم ہوا اس لئے جہاں تک اس رؤیا کا تعلق ہے یہ اس علم کے نتیجہ میں نہیں بلکہ اس علم سے پہلے کی ہے۔اس رویا میں یہ بتایا گیا تھا کہ مسلمانوں پر قریب زمانہ میں اور ایک دوسرے سے پیوستہ