انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 374 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 374

پھر موت کا مالک نہیں اور پھر اس کے سامنے اس کے احکام کو ٹالتا ہے۔یاد رکھو کہ بڑی بڑی مشکلوں اور مصیبتوں میں صرف ایک رب ہی ہے جو کام آتا ہے۔ماں کےپیٹ میں انسان کو رزق کون دیتا ہے۔جب پیٹ سے باہر آتا ہے تو ہوا کھانے کو کس نے مہیا کی۔روشنی کے لئے سورج چاند کسی نے بنائے۔بلکہ میں تو یہاں تک کہتا ہوں کہ ماں باپ کے دل میں وہ محبت جو تیری پرورش کا موجب ہوئی۔کسی نے یہ پیدا کی۔اگر بجائے محبت کے نفرت ڈال دیتاتو تیراکیا بس پاتا اور کیا حال ہو تا۔باوجود اس احسان اس شفقت اس پیار کے پھر بھی انسان ہیں کہ اس سے بے تعلقی کرتے ہیں۔وہ چوروں سے بد تر ہیں۔یہ تو احسان ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ نےمتوجہ کیا۔لیکن جو محبت سے نہیں مانتے اس کے لئے دوسرے معنی خوف کے بھی بیان کئے ہیں۔اتقو ربکم کے دوسرے معنیخدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ستارے یہ زمین یہ بیوی بچے یہ طاقتیں یہ قوی ٰیہ مال یہ دولت یہ چاند یہ سورج یہ تجارت یہ حرفت کے اسباب ہمارے بنائے ہوئے ہیں۔اگر ہم اپنی ربوبیت کا تعلق قطع کر لیں تو بتاؤ کون ہے جو ربوبیت کرے اگر ہم اندھا کر دیں تو کون ہے جو آنکھیں دے۔اگر ہم ہاتھ توڑدیں تو کون ہے جو ہاتھ دے۔تو پھر زبان دی اگر گونگاکردیں تو کون ہے جو گویا کرے۔ہم نے کان دیئے اگر بہرہ کردیں تو کون ہے جو کان دے۔احسان نہ مانو گے توہم اپنے قہرسے منوائیں گے۔کیونکہ سب خزانے ہمارے ہی قبضہ اقتدار میں ہیں۔اسی کے آثار میں سے طاعون، زلزلے اور وبائی بیماریاں ہیں۔لیکن لوگ ہیں کہ باوجود اس تباہی کے نہیں مانتے۔تعجب کی بات ہے کہ نمبردار تحصیلدار دھتکار دے تو زمیندار کی جان نکلتی ہے۔ہوش اڑ جاتے ہیں۔لیکن خدا کی طرف سے مامور آکر سناتے ہیں کہ فرمانبرداری کرو گے توانعام پاؤ گے اور اگر نافرمانی کرو گے تو نقصان اٹھاؤ گے مگر اس طرف توجہ نہیں کرتے۔ایک تحصیل کے چپڑاسی کا رعب تو ہے لیکن خدا کے فرستادوں۔اور پھر حضرت موسیٰؑ ، حضرت عیسیٰؑ، حضرت محمد رسول الله ﷺ جیسے فرستاروں کا رعب نہیں۔یہ بے ایمانی کا نشان ہے۔طاعون سے گھر کے گھرویران ہو گئے۔اگر اب بھی نہیں جاگو گے تو پھر کون سی آیت ہے جو تمہیں جگائے گی۔کیا خدا تعالیٰ اپنی بات کو چھوڑ دے گا؟ بال ہٹ‘ تریا ہٹ، راج ہٹ۔یہ تین ہٹیں بہت مشہور ہیں۔مگر خدا کی ہٹ کے مقابلہ میں یہ کیا چیز ہیں۔اگر طاعوان اور زلزلوں سے لوگ نہیں مانیں گے تو وہ اپنی اور آفتیں نازل کردے گا۔کیا اس کے خزانوں میں عذابوں کی کچھ کی ہے۔وہ سب کو ایک دم میں پیس