انوارالعلوم (جلد 1) — Page 330
ضروری قرار دے کر باقی تمام غیر فرقوں کو بھی مسلمان قرار دیں گے اور اعمال پر نجات کا مدارجانیں گے اور ایمان بالرسل کو علیحدہ کردیں گے پسں ان باتوں کا ماننا ہمارے لئے موت ہے اورسلسلہ کی تکذیب۔ٍآخر میں یہ لکھنا بھی ضروری جانتا ہوں کہ میں ہی ان خیالات سے ایسا متنفر نہیں بلکہ جہاں تک مجھے علم ہے خود ہمارا امام اور دیگر دانالوگ سب کے سب ان خیالات کو پسند نہیں کرتے ہیں میں کہہ سکتا ہوں کہ ہم سب خدا کے فضل سے اس پر امید کرتے ہیں اور اسی کو اپنا سہارا قرار دیتے ہوئے اور مسیح ؑناصری کی جماعت کے تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پڑنے شرح صدر کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے خدا کے مامور کو قبول کیا ہے اور اس کے ہر ایک حکم کو مدارنجات یقین کرتے ہیں اس لئے بلا کسی تامل کے کہتے ہیں کہ انا برءٰؤا منکم مما تعبدون من دون اللہ - خاکسار۔مرزا محمود احمد تشحیذالاذہان اپریل ۱۹۱۱ء)