انوارالعلوم (جلد 1) — Page 5
تعالیٰ رحیم و کریم نہ ہو تا تو قریب تھاکہ انسان ٹکڑے ٹکڑے کر کے ایک ایسے عذاب میں ڈالا جاتا جس سے کبھی نجات نہ ہوتی۔مگر یہ اس کی رحمانیت ہے جو انسان کو اب تک بچائے جاتی ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ لوگ جو شرک کرتے ہیں یہ شیطان سرکش کی پیروی کرتے ہیں۔وہ شیطان جس نے یہ کہا ہے کہ میں تیرےبندوں میں سے ایک مقرر حصہ لوں گا یعنی اپنے لئے مخصوص کر لوں گا جو کہ تجھ سے غافل ہوں گے میں تیرے بندوں پر شرک کا حربہ چلاؤں گا ان کے آگے سے حملہ کروں گا اور پیچھے سے حملہ کروں گا غرض کہ دائیں طرف سے بائیں طرف سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے میں ان پر یہ حربہ چلاؤں گا۔میں ان کو گمراہ کروں گا ان کو لالچ دوں گا اور ان کو حکم کروں گا پس وہ جانوروں کےکان کاٹ کر خدا کی مخلوق کو دوسروں کے لئے مخصوص کریں گے۔پس جس نے کہ شیطان کودوست قرار دیا ہے لیکن شرک کیا کیونکہ اس کا یہی حملہ ہے پس وہ بڑے ہی ٹوٹے اور خسارہ میں ہے۔پھرخدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ شیطان کا وعدہ جو ہے یہ صرف ایک دھوکے کی ٹٹی ہے۔اس مقام پر خدا تعالیٰ نے مشرک کے حق میں فرمایا ہے کہ وہ بخشا نہیں جاوے گا۔وہ شیطان کا تابعدار ہے اور یہ کہ وہ کبھی کامیاب نہ ہو گا۔مشرک کامیاب نہیں ہوتا پہلی دو باتیں تو ایسی ہیں کہ ان میں مشرک ہمارا مقابلہ کر سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ ہم بھی بخشے جاویں گے اور ہم شیطان کےتابعدار نہیں۔مگر تیسری بات خدا نے ایسی فرما دی ہے کہ جس سے پہلی دو باتیں بھی تصدیق ہو جاتی ہیں۔یعنی مشرک کامیاب نہیں ہوں گے۔سو حضرت آدم سے لے کر آج تک دیکھ لو کہ کیا مشرک کبھی بھی کسی نبی کے مقابلہ میں کامیاب ہوئے ؟ حضرت نوحؑ، ہودؑ ،صالحؑ، شعیبؑ، ابراہیمؑ، موسیٰؑ ،عیسیٰؑ اور سب سے آخر میں اور سب سے بڑھ کر حضرت نبی کریم ﷺتھے کہ جن کو شرک سےمقابلہ کرنا پڑا۔مگر نتیجہ کیا ہوا کیا ان مشرکوں کا کوئی نام لیوا ہے؟ کوئی نہیں جو کہے کہ میں فرعون یاابوجہل کی اولاد میں سے ہوں۔ان لوگوں کی اولاد اپنے آپ کو چھپاتی ہے اور اپنے آباء و اجداد کےاور نام بتلاتی ہے۔یہ کیوں؟ اس لئے کہ شرک کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔اور چونکہ ان لوگوں پر خداکے عذاب نازل ہوئے اور وہ ناکام ہوئے اس لئے ان کی اولاد بھی ان کو برا بھلا کہتی ہے او راس کوپسند نہیں کرتی کہ ان کو ان مشرکوں کے ساتھ منسوب کیا جاوے پس یہ ایک بدیہی ثبوت ہے جو خدا تعالیٰ اس بات کے ثبوت کے لئے پیش کرتا ہے کہ یہ لوگ شیطان کے مرید اور نہ بخشے جانے والےہیں۔غرض یہ شرک ایک ایسا پوشیده مرض ہے جیسا کہ مریض کوتپ دق جو رفتہ رفتہ انسان کو ہلاک کر کے میں چھوڑتا ہے یا ایک درخت کو کیڑا کہ ایک مدت کے بعد ایک بڑے عالی شان درخت کو گرا کر زمین کے برابر کر دیتا ہے۔