انوارالعلوم (جلد 1) — Page 10
نسبت ہر قوم اور ہر مذہب میں پیشگوئیاں ہیں کہ اس میں خدا کے مامور کی اور شیطان کی آخری جنگ ہوگی یہاں تک کہ پارسیوں میں بھی پیشگوئی ہے کہ آخر زمانہ میں جس کی فلاں فلاں نشانیاں ہوں گی۔اہرمن دیو یعنی شیطان اور یزداں ( مراد ہے کہ یزدانی لوگ) کی آخری جنگ ہوگی اور شیطان بالکل قتل کرڈالا جاوے گا۔پس یہ زمانہ ایک ایسا زمانہ ہے کہ لوگوں نے مال و زر کو اپنا معبود بنایا ہوا ہے اور گویاکہ خدا کا شریک ٹھہرایا ہے۔آخری زمانہ کے مامور کی آمدیہ وقت تھا کہ خدا اپنے بندوں کی مدد کرتا کیونکہ وہ رحیم وکریم ہے اور اس نے ایسا ہی کیا ہے۔اور جیسا کہ نبیوں کےذریعہ سے خبر دی تھی اس وقت وہ شخص مامور ہوا ہے جس کے لئے مقدر ہے کہ وہ شیطان کے حربہ کو توڑے لیکن شرک کو دور کرے۔ہاں دنیاد یکھ لے گی کہ شرک کس طرح تباہ ہو گا۔اب شرک کی بیخ کنی کا وقت ہے اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے دلوں سے شرک کو دو رکریں اور دوسروں کو بھی بچانے کی کو شش کریں۔اورہروقت حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعودو مہدی معہود کا ہاتھ بٹانے کے لئے تیار رہیں جن کو خدا نے یہ کام سپرد کیا ہے۔اب وہ زمانہ آگیا ہے کہ مشرک لوگ ناک کے بل گرائے جائیں۔دنیا کو شرک چھوڑنا پڑے گا خواہ وہ اپنی مرضی سے چھوڑےیا کو ڑے سے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ دنیامیں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیامگر خدا اس کو قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کرے گا۔مذہب عیسوی جو شرک میں حد سے بڑھا ہوا ہے۔اور جس نےہزاروں لاکھوں آدمیوں کو روپیہ اور مال کے زور سے اپنے دین میں شامل کرلیا ہے اب اس کےزوال کا وقت آگیا ہے۔تم اس کے مال و زر کو دیکھ کر حیران نہ ہو کیوں کہ اس وقت جب کہ اس کانام و نشان نہ تھا خدا تعالیٰ نے سورہ زخرف میں ارشاد فرمایا تھا کہ اگر مجھ کو اس بات کا خیال نہ ہوتاکہ دنیا اس کو دیکھ کر ہلاک ہو جائے گی تو میں رحمان کے منکروں یعنی عیسائیوں کو اس قدر مال دیتا کہ سونا چاندی کی چھتیں اور سیڑھیاں بناتے۔پس ڈرو نہیں یہ قرآن شریف کی پیش گوئی پوری ہوگئی ہے۔مگر اب وہ وقت ہے کہ عیسائیت کا بلند اور مضبوط منار گرادیا جائے۔یہ مذہب عیسوی کا قلعہ جس کی دیوار یں لوہے کی تھیں اب گرنے کو ہے کیوں کہ اس کو زنگ لگ گیا ہے اور اب وہ اس قد ر بودا ہے کہ ایک ہی حربہ سے ٹوٹ جاوے جیسا کہ قاعدہ ہے کہ باران رحمت کے وقت لوہے کوزنگ لگ جاتا ہے اور وہ کمزور اور بودا ہو جاتا ہے پس جب کہ روحانی باران رحمت کانزول شروع ہواتواس مذہبی لوہے کو زنگ لگ گیا۔