انوارالعلوم (جلد 1) — Page 307
انوار العلوم جلد 1 ۳۰۷ مسلمان رہی ہے جو سب ماموروں کو مانے بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَيَأْتِ أَعْمَالِنَا مماثلت مسیحین آيات صراط اطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (الفاتح :(۷) اور تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ ( البقرہ: ۱۱۹) سے ظاہر ہوتا ہے کہ انبیاء کی جماعتوں اور ان کے مخالفین کا ایک ہی طریق ہوتا ہے ۔ نبیوں کی مشابہت نبیوں سے ان کی جماعتوں کی مشابہت اپنے سے پہلی جماعتوں سے اور ان کے مکفرین کی مشابہت ان سے پہلے کے مکفرین سے ہوتی ہے۔ جس طرح نبی اور ان کی جماعتیں ایک ہی راستہ پر قدم مارتے چلے جاتے ہیں۔ اسی طرح ان کے مخالفوں کے پیرو بھی اپنے پیشرؤوں کی سنت پر عامل ہوتے ہیں۔ خصوصاً جن انبیاء کی آپس میں مشابہت اور مماثلت ہو اور ایک ہی قسم کے کام ان کے سپرد ہوں۔ تو ان کے حالات تو آپس میں بہت ہی کچھ ملتے جلتے ہیں ان پر اور ان کی جماعتوں پر ایک ہی سے ابتلاء آتے ہیں۔ ایک ہی سے شیطانی حملے ان پر ہوتے ہیں۔ اور ایک ہی راہ سے ان کو پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے ہمارے حضرت کو چونکہ حضرت مسیح سے مشابہت تھی اور آپ ان کے مثیل تھے۔ آپ کے واقعات بھی ان سے بہت کچھ ملتے جلتے ہیں جیسے وہاں ایک امن و امان کی سلطنت تھی۔ یہاں اس سے بڑھ کر امن وامان کی حکومت ہے جیسے وہاں ایک غیر ملک کے باشندوں کی گورنمنٹ تھی یہاں بھی غیر ملک کے باشندوں کی گورنمنٹ ہے جیسے وہاں تقریر و تحریر سے تبلیغ کی جاتی تھی ویسے ہی یہاں بھی کی جاتی ہے جس طرح ان پر خون کا مقدمہ کیا گیا اور آخر میں آپ کی نجات ہو گئی ۔ اسی طرح یہاں بھی ایک خون کا مقدمہ ہوا جس میں آخر میں آپ کی نجات ہوئی۔ جس طرح وہاں کفر کے فتوے ۔ فتوے لگے یہاں بھی لگے ۔ جس طرح آپ کے مخالف مولو مولوی آپ کے پیچھے پھرتے اس