انوارالعلوم (جلد 1) — Page 306
اسے چھاپ دو* اب اسے عام مخلوق کی ہدایت کے لئے شائع کرتا ہوں احمدی بھائیوں کو چاہیے کہ اس کی خوب اشاعت کریں اور یہ مضمون دوسرے دوستوں کو جا کر سنائیں کیونکہ غیر احمدی اس وقت پورے زور سے ہم کو اپنے اندر ملانا چاہتے ہیں اور جب حضرت ؑکی مخالفت کے باوجود انسان مسلمان کا مسلمان رہتا ہے تو پھر آپ کی بعثت کا فائدہ ہی کیا ہوا۔و السلام خاکسار مرزا محمودا *آپ نے ایک دفعہ مضمون دیکھ لیا تھا اور مزید احتیاط کے طور پر پھر آپ سے عرض کیاتھا کہ اگر آپ اس کا شائع کرنا ناپسند فرمائیں تو اسے بندکیا جاسکتا ہے جس کے جواب میں آپ نے یہ فقرہ فرمایا اور انشاء اللہ مزید احتیاط کے لئے پروف پھر بھی حضور کے پیش کئے جائیں گے تاکہ اگر کوئی اور اصلاح کرنی ہو تو آپ کردیں۔منہ