انوارالعلوم (جلد 1) — Page 236
انوار العلوم جلد 1 ۲۳۶ عالمین کی صفت کے ماتحت اب سب دنیا کی ربوبیت کرے گی۔ اور خواہ کسی مقام کا رہنے والا آدمی ہو سب کے لئے اس نے اپنے دروازوں کو کھول دیا ہے۔ اور کسی دکھیارے کو رد نہیں کرتی اور کسی سائل کو دھتکارتی نہیں۔ نہ کسی ملک کے ساتھ اپنے آپ کو مخصوص کرتی ہے۔ چنانچہ یہ وہ آیت ہے کہ مسلمان اس کو دن میں کم سے کم چالیس دفعہ تو پڑھ ہی چھوڑتے ہیں۔ علاوہ اس کے سورۃ انعام کے رکوع ۲ میں خدا تعالیٰ رسول اللہ ﷺ کو فرماتا ہے کہ ان لوگوں کو کہہ دے کہ أُوحِيَ إِلَيَّ هَذَا الْقُرْآنُ لِانْذِرَكُمْ بِهِ وَ مَنْ بَلَغَ (الانعام: ۲۰) یعنی وحی کیا گیا ہے میری طرف یہ قرآن تاکہ میں تم کو اس سے ڈراؤں اور اس کو ڈراؤں جس کو یہ پہنچے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ قرآن ہر ایک شخص کے لئے ہے۔ اور کسی قوم یا ملک کی خصوصیت نہیں جس کے کان میں یہ پڑے وہی مخاطب ہے اور کوئی نہیں جو کہہ سکے کہ میں تو اس کے مخاطبین میں سے نہیں ہوں۔ بلکہ جس کو یہ پہنچ جائے اس کو آنحضرت ا کے دعوی کی طرف جھکنا پڑے گا۔ اور ستی یا شرارت پر کوئی عذر نہ سنا جاوے گا۔ چنانچہ اس آیت میں ایک پیشگوئی بھی ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالی آنحضرت ﷺ کو فرماتا ہے کہ قرآن شریف کے منکرین کے لئے جو سزائیں بتائی گئی ہیں اور یہ جو کہا گیا ہے کہ جو شرارت کرے گا اور اس کتاب سے ٹھٹھا کرے گا وہ ہلاک ہو گا اور دنیا میں ذلیل ہو گا۔ وہ صرف اہل عرب کے لئے نہیں بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں یہ جائے گا وہیں اس کے مقابلہ کرنے والے ذلیل و خوار ہوں گے ۔ اور ان کے لئے بھی نذیر ہو گا۔ چنانچہ اس لئے فرمایا کہ لِانْذِرَ كُمْ بِهِ وَ مَنْ بَلَغَ یعنی تا کہ افزاری پیشگوئی تم کو بھی اور جن کو یہ پہنچے ان کو بھی سنادی جائے۔ اور یہ قرآن شریف کا ایک عظیم الشان معجزہ ہے اور آیت ہے کہ جس کے مقابلہ میں اور کوئی کتاب نہیں ٹھر سکتی چنانچہ آتھم اور لیکھرام نے اس پیشگوئی کے مطابق اپنا انجام دیکھ لیا اور اس پیشگوئی کے شاہد بنے اور دیگر لوگوں نے بھی اس کا مشاہدہ کیا۔ پس علاوہ اس کے کہ اس آیت سے یہ نکلتا ہے کہ قرآن شریف سب دنیا کے لئے ہے۔ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جس کو یہ پہنچے اس کے لئے یہ اندار ساتھ موجود ہے ۔ کہ اس شہنشاہی پروانہ سے اگر ٹھٹھا کرو گے ۔ تو آنحضرت اسی لئے آئے تھے کہ سب دنیا کو کہہ دیں کہ لِانْذِرَ كُم بِهِ وَ مَنْ بَلَغَ ۔ علاوہ ازیں سورۃ اعراف رکوع ۲۰ میں ہے کہ قل یايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ الأَلَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (الاعراف: ۱۵۹) یعنی ان کو کہہ دے کہ ایک دو کے لئے نہ کسی خاص قوم کے لئے اور نہ ہی کسی خاص ملک کے لئے بلکہ میں دنیا کے ہر گوشہ کے نجات