انوارالعلوم (جلد 19) — Page 551
انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۵۱ سیر روحانی (۴) و سلم کو نہ دیکھ لیں ہم صبر نہیں کر سکتے تب دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم ہو جائے گی اور تمام بنی نوع انسان آپ کی غلامی میں شامل ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ سے دُعا اب میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ لوگوں کو بھی اور ہمارے بیوی بچوں کو بھی اور ہمارے دوستوں کو بھی اور ہمارے ملنے والوں کو بھی اور ہمارے ہم قوموں کو بھی اور ہمارے ہم مذہبوں کو بھی اور ہمارے ساتھ نام میں اشتراک رکھنے والے مسلمانوں کو بھی بلکہ ہمارے ساتھ انسانیت میں اشتراک رکھنے والے تمام غیر مسلموں کو بھی میرے آقا کی محبت بخش دے اور ساری دنیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں شامل ہو جائے۔پس آؤ ! ہم خدا تعالیٰ سے التجا کریں کہ اے خدا! ہم کمزور ہیں ، ہم نحیف اور نا تواں ہیں ، ہمارے دل تاریک ہیں ، ہماری زبانیں زنگ آلود ہیں تو اپنے بندوں پر رحم فرما اور ہماری زاری کو قبول کرتے ہوئے پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کر دے، پھر قرآن کی حکومت دنیا میں قائم کر دے، پھر تیرا نور دنیا کو روشنی دینے والا بنے ، پھر دنیا کی ساری ظلمتیں اور تاریکیاں مٹ جائیں اور دنیا میں صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی نور باقی رہے۔امِینَ اللَّهُمَّ امِینَ۔المؤمن : ۳۷، ۳۸ ۲ مسلم کتاب الفتن باب ذکر الدجال۔عبداللہ بن سبا: یہ صنعا کا یہودی اور سبائی تحریک کا بانی تھا۔بعض روایات کے مطابق شیعہ مسلک کا بانی تھا۔اس نے حضرت عثمان کے زمانہ میں مسلمانوں میں نفاق پھیلایا۔بقول اس کے حضرت علی حضور کے وصی ہیں نیز خدا کے اوتار تھے۔حضرت علیؓ نے اسے سزائے موت اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۹۷۳۔مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) دی۔المنجد عربی اُردو صفحہ ۱۰۵۸۔مطبوعہ کراچی ۱۹۹۴ء مسلم کتاب الاذان باب بیان كفر مَنْ قَال مطرنا بالنوء ارڈ پوپو نجومی ضدی۔احمق ( یہ پنجابی لفظ ہے) ک یونس :۹۱ النجم :۲ تا ۱۹