انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 478 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 478

انوار العلوم جلد ۱۹ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے رنگ پہلے سے بہت زیادہ اُجلا ہے۔یہ خوا میں بتا رہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کا مستقبل تاریک نہیں جیسے لوگ سمجھتے ہیں۔یقیناً خدا ہم کو ان مشکلات پر غالب آنے کی توفیق بخشے گا اور یقیناً ہم کو نہ صرف ان مشکلات پر غالب آنے کی توفیق بخشے گا بلکہ ہمارے ذریعہ اللہ تعالیٰ پھر ہندوستان میں اسلام کی روحانی حکومت قائم کر دے گا اور روحانی حکومت کے قیام کے بعد جسمانی حکومت اس کے تابع ہوا کرتی ہے۔اگر سب لوگ مسلمان ہو جائیں تو حکومت آپ ہی آپ اسلام کی ہو جائے گی۔یوں ہمیں حکومت کی کوئی لالچ نہیں ، ہمیں سلطنت حاصل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں۔ہمیں اگر دلچسپی ہے تو اس سے کہ لوگوں کے دلوں میں اسلام قائم ہو جائے۔ہمیں اس سے کوئی واسطہ نہیں که زید وزیر اعظم بنتا ہے یا بکر وزیر اعظم بنتا ہے۔زید گورنر بنتا ہے یا بکر گورنر بنتا ہے۔ہماری اتنی اور صرف اتنی خواہش ہے اور یہی ہر مؤمن کی خواہش ہونی چاہئے کہ دنیا کا گورنر جنرل محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوا اور دنیا پر پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حکومت قائم ہو جائے۔اس مقصد کے حاصل ہونے میں خواہ ہمارے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں ، خواہ ہمارے بچے اور بیویاں اور دوسرے رشتہ دار ہماری آنکھوں کے سامنے مارے جائیں ، وہ ہمارے لئے خوشی کا دن ہو گا رنج کا نہیں ، کوفت کا نہیں کیونکہ اگر ہمارے مرنے سے پہلے ہم کو یہ خوشخبری مل جائے کہ تم تو مارے جاتے ہو مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہو رہے ہیں تو وہ موت ہمیں ہزاروں بلکہ لاکھوں زندگیوں سے زیادہ پیاری ہوگی۔پس اس روح اور جذبہ سے کام کرو اور اپنی سستیوں اور غفلتوں کو دور کرو۔اب سستیوں اور غفلتوں کے دن نہیں۔اگر تم اپنے اندر نیک اور پاک تبدیلی پیدا کرنے میں کامیاب ہو جاؤ تو مت سمجھو کہ تم تھوڑے ہو۔تھوڑے ہونا کوئی بات نہیں كَمْ مِّن فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةٌ بِإِذْنِ اللهِ " ( الفضل لا ہور ۱٫۱۸ پریل ۱۹۴۸ء) هود : ۴۱ البقرة: ۲۵۰