انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 502 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 502

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۰۲ سیر روحانی (۴) خدا تو خدا ہے اس دنیا کے معمولی معمولی بادشاہوں کے پاس پھٹکنے کی بھی لوگوں میں طاقت نہیں ہوتی اور وہ ان کے قُرب میں جانے سے گھبراتے اور لرزتے ہیں، مگر عجیب بات یہ ہے کہ مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ شیطان آسمان پر جاتا ہے اور وہ ملا اعلیٰ اور جبرائیل اور عرش کی باتوں کو سن کر زمین پر آ جاتا ہے لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ۔شیطان کی طاقت ہی کہاں ہے کہ وہ آسمان کی کوئی بات سُن سکے، ہاں وہ لوگ جو شیطان کے مثیل ہوتے ہیں جنہوں نے ابلیسی جامہ زیب تن کیا ہو ا ہوتا ہے وہ بے شک آسمان کی باتیں سنتے ہیں اور انہیں ایسے رنگ میں بگاڑ کر پیش کرتے ہیں کہ دنیا میں ایک فتنہ برپا ہو جاتا ہے۔چنانچہ دیکھ لو اس زمانہ کا پادری و ہیری قرآن کریم پڑھتا ہے وہ ایک مولوی کو ملازم رکھتا ہے، اس سے قرآنی تعلیم حاصل کرتا ہے اور پھر لدھیانہ میں میں سال تک کام کرتا ہے اور اس عرصہ میں قرآن کریم کی ایک تفسیر شائع کرتا ہے ، وہ اس کا نام تفسیر قرآن رکھتا ہے مگر اُسے پڑھا جائے تو وہ اسلام کے خلاف ہر قسم کے اعتراضات سے بھری ہوئی ہے۔قرآن کریم ایک آسمانی کتاب ہے زمینی نہیں ، قرآن کریم سننے کے لئے انسان کو آسمان کی طرف کان رکھنا پڑتا ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو اس لئے آسمان کی طرف کان رکھتے تھے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی آواز کو سنیں اور اُس پر عمل کریں۔اور شیطان اس لئے کان رکھتے ہیں کہ آسمانی باتوں کو سنیں اور ان پر اعتراض کریں۔فرماتا ہے جب بھی ایسے لوگ دنیا میں پیدا ہو جائیں گے جو دین پر اعتراض کرنے والے ہوں اور ان کی وجہ سے مذہب میں کئی خرابیاں واقع ہو جائیں اور دلوں میں گندے خیالات ڈیرا جمالیں تو ہمیشہ اللہ تعالیٰ آسمان سے ایک ستارہ بھیجے گا جو ظلمت کو دور کر دے گا اور پھر لوگوں کے دلوں میں ایمان اور اخلاص پیدا کر دے گا۔عالم روحانی کے کواکب اسی طرح سورۃ الصفت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةِ نِ الْكَوَاكِبِ وَحِفْظاً مِّنْ كُلِّ شَيْطنٍ مَّارِدٍ - لَا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَا الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ - دُحُورًا وَّلَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌ - إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةُ فَا تُبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ! فرماتا ہے ہم نے دنیوی آسمان کو ستاروں سے مزین کیا ہے تا کہ ہر شیطان جس کو اللہ