انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 385 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 385

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۸۵ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء محمد رسول اللہ یہ کہتے ہیں کہ اپنی نسل کو محدود کرنے کی کوشش نہ کرو تو یقینا ان کی بات غلط نہیں ہو سکتی۔ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے اس حقیقت کو ثابت کر سکتے ہیں اور خواہ اقتصادیات کا کوئی بڑے سے بڑا ماہر مجھ سے بات کرلے میں اسلامی نقطۂ نگاہ سے اس اصل کی صداقت اس پر واضح کرسکتا ہوں اور بتا سکتا ہوں کہ یہ خیال بالکل غلط ہے کہ اگر آبادی بڑھ گئی تو موجودہ زمین سے لوگوں کی خوراک کا انتظام نہیں ہو سکتا۔پس ہمارا مستقبل ہمارے سامنے ہے ہمیں نہ زمینوں کی کمی کی وجہ سے گھبراہٹ ہو سکتی ہے نہ کسی اور چیز سے۔خدا نے میرا اور تمہارا علاج روس میں نہیں رکھا ہمارا یہ علاج نہیں کہ ہم روس کی طرف اپنی آنکھیں بلند کریں۔خدا نے میرا اور تمہارا علاج روس میں نہیں رکھا۔خدا نے میرا اور تمہارا علاج دماغ میں رکھا ہے۔ہر ایک کو خدا نے عقل اور فکر کا مادہ عطا فرمایا ہے جس سے کام لے کر وہ بڑی سے بڑی مشکلات کو حل کر سکتا ہے۔پھر ہم پر تو اس کا مزید احسان یہ ہے کہ اس نے ہمیں وہ ہدایت عطا فرمائی ہے جو روحانی نقطہ نگاہ سے دنیا کیلئے آخری اور مکمل شریعت ہے۔پس ہمیں جو بھی ضرورتیں پیش آئیں ہمیں قرآن کریم اور احادیث پر غور کر کے ان کا علاج نکالنا پڑے گا۔اگر ہم نکال لیں گے تو ان مصیبتوں سے بچ جائیں گے جن میں اس وقت دوسری قو میں مبتلاء ہیں۔پاکستان کی اہمیت پاکستان کا مسلمانوں کومل جانا اس لحاظ سے بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ اب مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے سانس لینے کا موقع میسر آ گیا ہے اور وہ آزادی کے ساتھ ترقی کی دوڑ میں حصہ لے سکتے ہیں۔اب ان کے سامنے ترقی کے اتنے غیر محدود ذرائع ہیں کہ اگر وہ ان ذرائع کو اختیار کریں تو دنیا کی کوئی قوم ان کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکتی اور پاکستان کا مستقبل نہایت ہی شاندار ہوسکتا ہے۔میں نے ایک حد تک پاکستان اور اس کے مستقبل پر غور کیا ہے میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان کے مستقبل کا ہر پہلو میرے سامنے آ گیا ہے مگر میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ بہت کچھ سوچنے اور غور کرنے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرنے کے بعد اُس نے مجھے بہت سے ایسے طریق سمجھا دیئے ہیں جن پر چل کر -