انوارالعلوم (جلد 19) — Page 324
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۲۴ الفضل کے اداریہ جات اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ پاکستان اور ہندوستان یونین صلح یا جنگ ہندوستان کے ٹکڑے ہو کر پاکستان اور ہندوستان یونین کا قیام ایسا اچانک اور اتنی جلدی ہوا ہے کہ حالات کو اُن کی اصلی شکل میں دیکھنا بہت سے لوگوں کے لئے ناممکن ہو گیا ہے اور اسی کا یہ نتیجہ پیدا ہوا کہ لاکھوں لاکھ آدمی دونوں طرف سے مارا گیا ہے۔اتنی تعداد میں لوگوں کو اپنا وطن چھوڑ کر اتنے قلیل عرصہ میں ہجرت کرنی پڑی کہ اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔کروڑ پتی کنگال ہو گئے ہیں اور غریب فقیر اور بھیک مانگے۔عورت کی عزت جو تمام دُنیا میں ایک تسلیم شدہ قیمتی چیز ہے اُسے برباد کرنے کی اتنی وسیع کوشش کی گئی ہیں کہ شاید کئی کئی صدیوں کے واقعات ملا کر بھی اُس کے برابر نہیں پہنچ سکتے۔دونوں طرف ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن کی کچی خواہش ہے کہ کسی طرح محبت اور آشتی کے ساتھ تمام معاملات کو طے کیا جائے لیکن دونوں طرف ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے کے علاقہ کو فتح کرنے کی خوا ہیں دیکھ رہے ہیں اور مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ لوگ ہندوستان یونین کی طرف زیادہ ہیں به نسبت پاکستان کے۔اور شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان یو نین رتبہ کے لحاظ سے اور مال کے لحاظ سے بڑی ہے اور وہاں کا رہنے والا فتح کے خواب بڑی آسانی سے دیکھ سکتا ہے لیکن یہ روح اور ایسے خیالات ہندوستان اور پاکستان دونوں کیلئے مضر ہیں۔عارضی طور پر دونوں ملک اگر اپنی اپنی سرحدوں کی حفاظت کریں اور دفاع کے نقطہ نگاہ کے ماتحت اپنی فوجوں کی تنظیم کا