انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 228 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 228

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۲۸ الفضل کے اداریہ جات نہیں۔باقی رہ گئے آٹھ کروڑ ان میں سے بھی اکثر حصہ ناقص سپاہی ہے صرف تین چار کروڑ آدمی ان کا ایسا ہے جس میں سے اچھا سپاہی لیا جا سکتا ہے۔مگر وہ بھی اس پایہ کا نہیں ہے جس پایہ کا مسلمان سپاہی ہے۔پس ہندوستان میں سے بھی پورا زور لگانے کے بعد ۳۵،۳۰ لاکھ سپاہی مل سکتا ہے ، اس سے زیادہ نہیں لیکن جب لڑائی کے سوال پر غور کیا جاتا ہے تو صرف نفری نہیں دیکھی جاتی بلکہ سرحد کی لمبائی بھی دیکھی جاتی ہے۔جس طرح لمبی سرحد کی حفاظت تھوڑے سپاہی نہیں کر سکتے اس طرح چھوٹی سرحد پر ساری فوج استعمال نہیں کی جاتی۔چھ سو میل لمبی سرحد پر ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ ۶ ۷ لاکھ فوج استعمال کی جا سکتی ہے۔باقی ساری فوج ریز رو میں رہے گی اور راستوں کی حفاظت کا کام کرے گی۔پس اگر خدانخواستہ کبھی ہندوستان اور پاکستان میں جنگ چھڑ جائے تو جہاں تک نفری کا سوال ہے ان دونوں کے درمیان کی سرحد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان کی آبادی کی کثرت ہندوستان کو یہ نفع تو پہنچا سکتی ہے کہ وہ جنگ کو زیادہ دیر تک جاری رکھ سکے یا زیادہ آدمیوں کی قربانی برداشت کر سکے لیکن جہاں تک جنگ کا تعلق ہے وہ پاکستان کی فوج سے زیادہ تعدا د والی فوج نہیں بھیج سکتا کیونکہ درمیان کی سرحد کی لمبائی اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتی کہ ایک وقت میں اس جگہ اتنی فوج کو استعمال کیا جا سکے خصوصاً اس لئے کہ جیسے پہلے بتایا جا چکا ہے یہ دونوں ملک عمدہ سڑکوں سے محروم ہیں اور گو سرحد چھ سو میل لمبی ہے لیکن ایک ملک سے دوسرے ملک تک پہنچنے کے جو راستے ہیں وہ بہت محدود ہیں اور جنگ زیادہ تر رستوں سے ہی کی جاسکتی ہے۔جہاں سے توپ خانہ اور سامان وغیرہ موٹروں پر آگے پیچھے بھیجا جا سکتا ہے اور جہاں پر سے فوج قطاروں میں مارچ کر سکتی ہے۔غرض جہاں تک فوجی نفری کا سوال ہے، صرف مشرقی پاکستان ہی تمام پاکستان کی ضرورتوں کو پورا کر سکتا ہے اور اس معاملہ میں کسی مایوسی کی ضرورت نہیں۔ہاں سوال صرف یہ ہے کہ اگر خدانخواستہ دونوں ملکوں میں جنگ چھڑ جائے تو اتنی فوج مہیا کس طرح کی جائے گی۔سپاہیا نہ قابلیت کا آدمی موجود ہونا اور بات ہے اور سپاہی کا موجود ہونا اور بات ہے۔ہر جاٹ اور بلوچ سپاہی بننے کی قابلیت رکھتا ہے لیکن ہر جاٹ اور بلوچ سپاہی تو نہیں اس لئے بغیر فوجی مشق کے جنگ کے وقت میں وہ کام نہیں آ سکتا۔اور جنگ کے وقت فوری طور پر سپاہی کو فنونِ