انوارالعلوم (جلد 19) — Page 410
انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۱۰ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء بڑھ آیا ہے میں نے جیسا کہ بتایا ہے بعض دفعہ مقامی نظارے دکھائے جاتے ہیں مگر ان سے مراد ڈور کے نظارے ہوتے ہیں مسجد مبارک کے حلقے کی طرف سے لڑائی جاری رہنے کا غالبا یہ مفہوم ہے کہ بعض انگریزی علاقے جاپانی گھیر لیں گے مگر انگریز برابرلڑتے رہیں گے چنانچہ اب بھی بعض علاقے ایسے ہیں جن کے چاروں طرف جاپانی فوجیں پہنچ گئی ہیں مگر ایسی حالت میں انگریزوں نے مقابلہ جاری رکھا تو امید ہے کہ ان کی شکست فتح میں بدل جائے گی۔۲۰ اس رؤیا پر غور کر کے دیکھ لو اس میں لڑائی کا بھی ذکر ہے، قادیان سے نکلنے کا بھی ذکر ہے، یہ بھی ذکر ہے کہ قادیان میں صرف مسجد مبارک کا حلقہ ہی آخر وقت تک قائم رہے گا۔چنانچہ اس وقت وہاں احمدی حلقہ مسجد مبارک میں ہی بیٹھے ہیں، باقی سب قادیان خالی ہو چکا ہے۔پھر اس میں جالندھر کا خاص طور پر نام آتا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہاں بڑی تباہی ہوگی یہ بھی ذکر آتا ہے کہ اُس وقت جماعت احمدیہ کی لوگ خاص طور پر تعریف کریں گے۔یہ سارے واقعات ایسے ہیں جو لفظاً لفظاً پورے ہو چکے ہیں صرف نیلا گنبد کا لفظ ایسا ہے جس کی تعبیر عام طور پر لوگ نہیں سمجھ سکتے۔سو یا د رکھنا چاہئے کہ گزشتہ فسادات کے ایام میں ہر جگہ یہی طریق رائج رہا ہے کہ پہلے سکھ حملہ کرتے اور پھر گورنمنٹ کے سپاہی لوگوں کو نیلے گنبد یعنی آسمان کے نیچے ریفیو جی کیمپ میں جمع کر دیتے مگر خواب میں بتایا گیا تھا کہ ریفیوجی کیمپوں میں بھی اُن کو امن نہیں ملے گا اور وہاں بھی ان پر حملے جاری رہیں گے۔چنانچہ سب لوگ جانتے ہیں کہ ریفیوجی کیمپوں میں بھی مسلمانوں کو امن نہیں تھا اور وہاں بھی یہی کہا جاتا تھا کہ ”چلو پاکستان کو ، چلو پاکستان کو۔اس خواب میں جو پادری دکھایا گیا ہے اس کی بھی ایک تعبیر ہے مگر مصلحنا میں ابھی بتا تا نہیں کیونکہ اس کے اظہار میں نقصان ہے۔پھر ابھی جو میں نے آیتیں پڑھی ہیں یہ وہی آیتیں ہیں جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہجرت اور فتح مکہ کی خبر دی گئی تھی اور عجیب بات یہ ہے کہ انہی آیات کا ایک ٹکڑا اللہ تعالیٰ نے مجھ پر بھی الہاما نازل فرمایا اور اس طرح بتا دیا کہ جو کچھ صحابہ کے ساتھ ہوا تھا وہی کچھ ہمارے ساتھ ہونے والا ہے جس طرح صحابہ کو ملک چھوڑنا پڑا اسی طرح ہمیں بھی قادیان چھوڑنا پڑے گا اور جس طرح صحابہ کو پھر مکہ واپس ملا اسی طرح ہمیں بھی قادیان واپس ملے