انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 315 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 315

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۵ الفضل کے اداریہ جات لئے جو مشکلات پیش آتی ہیں ہم ان سے ذرا بھی واقفیت نہیں رکھتے نہ ہماری قوم ان مشکلات سے کوئی واقفیت رکھتی ہے کہ وہ صحیح فیصلہ ہمارے لئے کر سکے۔مگر ہم ہیں کہ اس وقت جب کہ گاڑی دریا کی تیز دھار کی مار سے اُلٹنے والی ہے ہماری بیوی اور بچے خوف سے چھینیں مار رہے ہیں۔بیلوں کے جسم ڈر کے مارے تھر تھر کانپ رہے ہیں، اپنے خیالی پلاؤ کے مزے اُڑا رہے ہیں اور گردو پیش کے تمام خطرات سے آنکھیں بند کر کے مزے سے سر ہلا رہے اور چٹکیاں بجا رہے ہیں۔الفضل لا ہو ر ۲۹ نومبر ۱۹۴۷ء )