انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 311 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 311

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۱ الفضل کے اداریہ جات کرنے تک ہی محدود رکھے گی اور اعتقادات کے فردی اختلافات کو اپنے راستہ میں حائل نہیں ہونے دے گی۔اسلام میں عقیدہ توحید ایک ایسی چٹانی بنیاد ہے کہ جس پر اتحاد با ہمی کی عمارت اُٹھا نا کچھ بھی مشکل نہیں۔اس وقت تمام دنیا کے مسلمان کچھ ایسے مشترکہ مصائب میں گرفتار ہیں کہ ان سے نجات حاصل کرنا بغیر تمام اسلامی اقوام کے اشتراک عمل کے ممکن نہیں۔کبھی وہ زمانہ تھا کہ اسلامی مساوات اور اسلامی طور و طریق کی یکسانی اور آپس میں میل جول کی آسانیاں غیروں سے تحسین و ستائش کا خراج حاصل کرتی تھیں جس کے مٹے ہوئے آثار اب بھی کہیں کہیں نظر آ سکتے ہیں لیکن موجودہ قیامت خیز حالات نے کچھ ایسی نفسانفسی کا عالم پیدا کر دیا ہے کہ ہم نے وہ تمام باتیں فراموش کر دی ہیں جو انسان کو انسان سے قریب کرنے والی ہم کو اسلام نے عطا کی تھیں اور ہم ایک دوسرے سے بالکل الگ تھلگ ہو کر رہ گئے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ باطل پرست طاقتیں یکے بعد دیگرے سب کو نگلتی چلی جارہی ہیں۔الفضل لا ہور ۲۷ / نومبر ۱۹۴۷ء )