انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xx of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page xx

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۳ تعارف کنند ارشاد فرمایا تھا جسے روز نامہ الفضل لاہور نے مؤرخہ ۱۸ / اپریل ۱۹۴۸ء کو افادہ عام کے لئے شائع کیا تھا۔اس خطاب میں حضور نے سب سے پہلے تو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ اجتماع صرف وہی با برکت ہوتے ہیں جو نیک مقاصد اور نیک ارادوں کے ساتھ کئے جاتے ہیں۔اس کے بعد حضور نے اپنی دو مبشر رویا سنا ئیں جن کی تعبیر میں احمدیت کا مستقبل انتہائی روشن دکھائی دے رہا ہے۔اللہ کرے ایسا ہی ہو۔آمین (۱۴) تقریر جلسه سالانه ۲۸ / مارچ ۱۹۴۸ء حضور نے یہ خطاب جلسہ سالانہ دسمبر ۱۹۴۷ء کے تتمہ کے طور پر منعقد ہونے والے جلسہ مورخہ ۱۸ مارچ ۱۹۴۸ء کو لاہور کے دوسرے سیشن میں ارشادفرمایا تھا۔اس خطاب میں حضور نے بیرونی جماعتوں بالخصوص امریکہ، ہالینڈ اور جرمنی میں جماعتی ترقی اور مساعی کا مختصراً تذکرہ فرمانے کے بعد سیر روحانی“ کے مضمون کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ:۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ایک عظیم الشان مینار ہے جو قیامت تک روشنی دیتا چلا جائے گا۔قادیان کا مینار در اصل تصویری زبان میں ہمارا یہ اقرار ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم آج سے ہمارے مہمان ہیں اور آپ کے لئے ہم پر قربانی 66 کرنے کے لئے تیار ہیں۔“ (۱۵) آخر ہم کیا چاہتے ہیں حضرت مصلح موعود نے یہ بصیرت افروز مقالہ پارٹیشن کے بعد تحریر فرمایا جو مؤرخہ ۱۵ رمئی ۱۹۴۸ء کو روزنامہ الفضل لاہور میں شائع ہوا اور بعد ازاں مہتم نشر واشاعت لاہور کے زیر اہتمام پمفلٹ کی صورت میں شائع کیا گیا۔اس مقالہ میں حضور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کی طرف توجہ دلائی کہ