انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 537 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 537

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۳۷ سیر روحانی (۴) روٹی دے دیتا جب پھر انہیں کچھ طاقت آجاتی تو وہ پھر کہتا کہ انہیں سو رکھلایا جائے اس طرح نہ وہ انہیں مرنے دیتا نہ جینے۔کسی نے اُسے کہا کہ تجھے یہ سر درد اس لئے ہے کہ تو نے اس مسلمان کو قید رکھا ہوا ہے اور اب اس کا علاج یہی ہے کہ تم عمر سے اپنے لئے دُعا کر اؤ اور ان سے کوئی تبرک منگوا ؤ۔جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اُسے ٹوپی بھیجی اور اُس کے درد میں افاقہ ہو گیا تو وہ اس سے اتنا متاثر ہوا کہ اُس نے اس صحابی کو بھی چھوڑ دیا۔اب دیکھو کہاں قیصر ایک صحابی کو تکلیف دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی سزا کے طور پر اس کے سر میں درد پیدا کر دیتا ہے۔کوئی اور شخص اسے مشورہ دیتا ہے کہ عمر سے تبرک منگوا ؤ اور ان سے دُعا کراؤ وہ تبرک بھیجتے ہیں اور قیصر کا درد جاتا رہتا ہے۔اس طرح اللہ تعالیٰ اس صحابی کی نجات کے بھی سامان پیدا کر دیتا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت اس پر ظاہر کر دیتا ہے۔علوم غیبیہ کا دروازہ کھل گیا (۳) مینار بنانے کی تیسری غرض اجرام فلکی سے علوم غیبیہ کا معلوم کرنا ہوتی ہے لیکن یہ غرض بھی ان میناروں سے کبھی پوری نہیں ہوئی۔لوگ مینار بناتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ارواحِ سماویہ سے غیبی علوم ان کو حاصل ہو جائیں مگر کسی مینار سے بھی ان کو غیب کا علم حاصل نہیں ہوتا ، لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنے علوم غیبیہ عطا ہوئے کہ جن کی مثال دنیا کے کسی نبی میں نظر نہیں آ سکتی بلکہ آپ تو الگ رہے آپ کے اتباع میں بھی ہمیشہ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے غیب کی خبریں دی ہیں اور ان پر اپنے آسمانی اسرار کھولے ہیں۔میں نے خود اللہ تعالیٰ کے فضل سے محض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور آپ کے فیوض کی وجہ سے علوم غیبیہ سے جو حصہ پایا ہے اس کی مثال موجودہ زمانہ میں اور کہیں نظر نہیں آتی۔سینکڑوں غیب کی خبریں جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر فرمائیں اور ان میں سے کئی ایسی ہیں جو دنیا میں ایک تہلکہ مچانے کا موجب ہوئیں۔لیبر پارٹی کی کامیابی کے متعلق رؤیا مثلا لیبر پارٹی کی کامیابی کے متعلق جو میں نے رؤیا دیکھا وہ خدا تعالیٰ کے علم غیب کا ایک زبر دست ثبوت ہے۔مسٹر ایٹلی (ATTLEE) جو لیبر پارٹی کے لیڈر اور