انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 471 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 471

انوار العلوم جلد ۱۹ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جد و جہد بھی ضروری ہے افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۲۸ / مارچ ۱۹۴۸ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دعا کے ساتھ میں اس اجلاس کا افتتاح کرتا ہوں پہلے میں دعا کروں گا اس کے بعد کچھ کلمات افتتاحیہ کہوں گا اور پھر جلسہ اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق شروع ہو گا۔ان مختصر کلمات کے بعد حضور نے حاضرین سمیت لمبی دعا کروائی اس کے بعد فرمایا :۔) جیسا کہ دسمبر کے موقع پر اعلان کیا گیا تھا ہمارے جلسہ سالانہ کو دوحصوں میں اس لئے تقسیم کیا گیا تھا کہ گزشتہ موقع پر مستورات کے آنے کے خلاف اعلان کر دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ چونکہ راستہ کی تکلیفوں کی وجہ سے ریل گاڑیوں کی مشکلات کی وجہ سے اور اس جگہ ان کے رہنے کے انتظام میں جو دقتیں حائل ہوں اُن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس موقع پر مستورات اور بچوں کا آنا تکلیف دہ ہوگا اس لئے ہم ایک اور دن مجلس شوری کے موقع پر بڑھا دیں گے تاکہ مستورات کو جو پچھلے جلسہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف پہنچی ہے اس کا زالہ ہو سکے۔اس اعلان کے مدنظر منتظمین کو چاہئے تھا کہ وہ خصوصیت کے ساتھ عورتوں کے لئے انتظام کرتے لیکن مجھے کوئی ایسی رپورٹ نہیں ملی جس سے معلوم ہوتا کہ آیا انتظام کیا گیا ہے یا نہیں۔اگر ایسا کیا گیا ہے تو بڑی خوشی کی بات ہے اور اگر ایسا انتظام نہیں کیا گیا تو بڑے افسوس کی بات ہے کہ باوجود جلسہ سالانہ کے دوسرے اجلاس کے پھر بھی وہ غرض پوری نہ ہو سکی جس کے لئے اس جلسہ کا اعلان کیا گیا تھا۔اس کے بعد میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اجتماع وہی با برکت