انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 370 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 370

انوار العلوم جلد ۱۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء ہیں اس لئے ان نوٹوں کو دیکھنے کے بعد میں نے یہی فیصلہ کیا کہ اس تقریر کو کسی دوسرے موقع پر اُٹھا رکھوں اور آج وہ متفرق باتیں بیان کر دوں جو اس تقریر کے ساتھ میں بیان کرنا چاہتا تھا اور جن سے وہ تقریر اور بھی لمبی ہو جاتی۔وہ مضمون جو آج کے لئے میں نے اختیار کیا تھا اور جسے میں اب بیان نہیں کر رہا ”سیر روحانی کا یہ حصہ تھا کہ میں نے اپنے سفر میں بڑے بڑے مینار دیکھے جو بادشاہوں نے تیار کرائے تھے۔مجھے اُن بلند و بالا میناروں کو دیکھ کر یہ خیال آیا کہ اسلام نے بھی ان مادی میناروں سے ایک بہت زیادہ بلند اور بہت زیادہ شاندار مینار بنایا ہے جس میں وہ ساری خصوصیتیں پائی جاتی ہیں جو میناروں میں رکھی جانی مقصود تھیں اور جو دوسرے میناروں میں نہیں پائی جاتیں۔تفسیر کبیر کی اشاعت ایک بات میں دوستوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پانچ دس سال فتنوں کی وجہ سے قرآن کریم کی تفسیر کا کوئی حصہ شائع نہیں ہو سکا کچھ حصہ لکھا گیا تھا مگرفتوں کی وجہ سے وہ وقت پر نہ چھپ سکا اور کا پیاں پتھر سے اُچٹ گئیں اور اس طرح وہ لکھا ہوا حصہ ضائع ہو گیا۔اب مضمون یہاں پہنچ گیا ہے تھوڑا سا مضمون دینا ہے مگر مشکل یہ پیش آگئی کہ کاغذ قادیان میں ہی رہ گیا ہے اور اب اُس سائز اور طرز کا کاغذ نہیں ملتا۔ہم تلاش میں لگے ہوئے ہیں کہ خواہ مہنگا ملے تو بھی کاغذ لے لیا جائے اور تفسیر کی تیسری جلد جلد سے جلد شائع کر دی جائے مگر ابھی تک سامان میسر نہیں آسکا ممکن ہے مارچ یا اپریل کے آخر تک شائع ہو جائے۔اسی طرح پہلے نصف پارہ کی ایک جلد چھپی ہوئی موجود ہے صرف تھوڑا سا مضمون لکھ کر اس کو مکمل کیا جا سکتا ہے اس حصہ کو بھی جلد شائع کرنے کا ارادہ ہے مگر فتنوں کی وجہ سے ابھی تک یہ کام بھی نہیں ہو سکا۔لیکن اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارا تفسیر انگریزی مع دیباچہ انگریزی ترجمہ القرآن جو دس پاروں کی تفسیر کا پہلے دس پارے کی اشاعت مشتمل ہے اور جس کا حجم چودہ چورہ نوصفحات تک ہے شائع ہو گیا ہے۔اس میں دو سو صفحات سے اوپر کا میں نے دیباچہ لکھا ہے جس میں اسلام کی وہ خوبیاں بیان کی گئی ہیں جو اسے دوسرے مذاہب پر فضیلت بخشتی ہیں اس کی تعلیمات کا خلاصہ