انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 351 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 351

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۱ الفضل کے اداریہ جات ضروری سمجھتا تھا۔تصفیہ امن کے لئے چودہ نکات کا خاکہ تیار کیا یہ بہترین امریکی مقرر تھا۔اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۰۷ - ۱۸۰۸۔مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) ۳۴ سٹالن : روسی کمیونسٹ آمر۔اس کا اصل نام زو کشویلی تھا۔انقلابی تحریک میں شامل ہونے کے باعث اس نے سٹالن ( مرد آہن ) کا لقب اختیار کیا۔پادری بننے کے لئے تعلیم حاصل کی مگر مارکسی ہو گیا اس لئے درسگاہ سے خارج کیا گیا۔۱۹۴۵ء میں مالوٹوف کو معزول کر کے وزارت عظمی سنبھالی۔روس پر ہٹلر کے حملہ کے بعد اس نے فوجی قیادت بھی سنبھال لی۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۷۳۹ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۷ء) ۳۵ اوڈیسا: بحیرہ اسود کے کنارے روس کی اہم بندرگاہ ہے۔صنعتی مرکز۔اٹھارھویں صدی کے اواخر میں ایک قدیم یونانی نو آبادی کے مقام پر تعمیر ہوا۔۱۹۰۵ء میں اس شہر سے متعدد یہودی نکل گئے۔۱۹۱۸ء سے ۱۹۲۰ ء تک متعدد مملکتیں یکے بعد دیگرے اس پر قابض رہیں۔آخر بولشویکوں کے قبضہ میں آیا۔دوسری عالمی جنگ میں رومانیہ اس پر مسلط ہو گیا اور اس نے اسے تباہ کر کے دو لاکھ اسی ہزار شہریوں کو قتل یا جلا وطن کیا۔( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۱۵۵۔مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء) ۳۶ عنان: لگام۔باگ ے آئینگر۔ایس سر بنو اس (۱۸۷۴ء۔۱۹۴۱ ء ) ہندوؤں کے مذہبی اور رواجی قوانین کا ماہر۔۱۹۱۲ء سے ۱۹۱۶ ء تک مدراس یونیورسٹی کی سینٹ کا ممبر اور ۱۹۱۶ء سے ۱۹۲۰ ء تک مدراس سوشل ریفارم سوسائٹی کا صدر رہا۔اسی عرصہ میں ایڈووکیٹ جنرل ہو گیا۔۱۹۲۱ء میں سی۔آئی۔اسی کے خطاب اور قانون ساز کونسل کی رکنیت سے دستبردار ہو گیا۔مرکزی اسمبلی میں حزب مخالف کا ڈپٹی لیڈر رہا۔مدراس کا نگرس کی کامیابی اسی کے سبب ہوئی۔سائمن کمیشن کا سرگرم مخالف تھا۔آزادی ہند لیگ قائم کی اور آزادی کے سوال پر نہر و کمیٹی کی مخالفت کی۔۱۹۳۰ ء میں سیاست سے دستکش ہو گیا۔( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلدا صفحہ ۳۹۔مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء) ۳۸ لیاقت علی خان ( یکم اکتوبر ۱۸۹۵ء۔۱۶ / اکتوبر ۱۹۵۱ء) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نواب