انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 352 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 352

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۲ الفضل کے اداریہ جات رستم علی خان کے دوسرے صاحبزادے۔۱۹۱۸ ء میں ایم۔اے۔او کالج علی گڑھ سے بی۔اے کیا۔پھر انگلستان چلے گئے جہاں سے انہوں نے ۱۹۲۴ء میں ان ٹمپل(Inner Temple) سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔انگلستان میں قیام کے دوران سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔۱۹۲۶ء میں یو پی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور ۱۴ سال تک اس کے رُکن رہے۔۱۹۳۷ ء میں مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے۔۱۹۴۰ء میں مرکزی لیجسلیٹو اسمبلی کا رکن منتخب کیا گیا۔۱۹۴۵ء میں مسلم لیگ کے نمائندہ کے طور پر شملہ کا نفرنس میں حصہ لیا۔۱۹۴۶ء میں ہندوستان کے وزیر خزانہ بنے۔قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بنے۔دسمبر ۱۹۴۷ ء تک وزیر خارجہ بھی رہے۔۱/۸ کتو بر ۱۹۵۰ء مسلم لیگ کے صدر بنے۔۱۶ اکتو برا ۱۹۵ ء کو ایک شخص سیدا کبر نامی کے ہاتھوں قتل ہوئے۔اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۳۴۵ - ۱۳۴۶۔مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) ٣٩ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَأَ فَتَبَيَّنُوا (الحجرات : ) ٤۰ سن : ایک پودا جس کی چھال سے رسیاں بنتی ہیں۔