انوارالعلوم (جلد 19) — Page 336
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۳۶ الفضل کے اداریہ جات مشابہت نہیں۔کراچی اور دتی کی آپس میں مشابہت ہے جس طرح باہمی سمجھوتہ میں دتی سے مسلمانوں کے نکلنے کا کوئی سوال نہیں تھا اسی طرح کراچی سے ہندوؤں کے نکلنے کا بھی کوئی سوال نہیں تھا۔دلّی سے مسلمانوں کو نکالنے کے متعلق خواہ کتنا ہی مخفی دباؤ ہندوؤں نے استعمال کیا ہو وہ ناجائز اور ظالمانہ تھا اور کراچی سے ہندوؤں اور سکھوں کے نکالنے کے متعلق خواہ کتنا ہی مخفی دباؤ مسلمانوں نے استعمال کیا ہو وہ ناجائز اور ظالمانہ تھا۔دلی میں جو سہولت ہندوستان یونین مسلمانوں کو دے کراچی میں وہ سہولت پاکستان کو ہندوؤں کو دینی چاہئے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر سہولتیں دینی چاہئیں کیونکہ مسلمان کے اخلاق دوسروں سے بڑھ کر ہونے چاہئیں لیکن دتی اور مغربی پنجاب کے سرحدی علاقوں کا آپس میں کوئی جوڑ نہیں۔ایک دوسرے کا قائم مقام نہیں ہو سکتا اور نہیں ہونا چاہئے۔اگر ایسا ہوا تو پاکستان کا دفاع کمزور ہو جائے گا وہ کھڑا ہونے سے پہلے گر جائے گا اور دنیا اُس سے ہمدردی نہیں کرے گی بلکہ اُس پر ہنسے گی اور ا سے کہے گی کہ اپنی حماقت کا خمیازہ آپ ہی بھگت۔الفضل ۲۸ جنوری ۱۹۴۸ء)