انوارالعلوم (جلد 19) — Page 275
انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۷۵ الفضل کے اداریہ جات ہندوؤں کی اکثریت ہے بلکہ مسلمان اکثریت والی ریاست کشمیر کو بھی جس کا حکمران ہندو ہے بیک وقت ہڑپ کر جانا چاہتی ہے اور اس سیاسی قمار بازی میں جہاں تک ممکن ہو سکتا ہے فریب کا پانسہ پھینکتی چلی جاتی ہے اور آخر کار پاکستان کو کمزور کر کے مسلمانوں سے وہ پانچ صوبے بھی ہتھیا لینا چاہتی ہے جولنڈورے ۲۳ کر کے ان کو ملے ہیں۔اسی بیان میں گاندھی جی نے جونا گڑھ کے اختیارات پر غاصبانہ قبضہ جمانے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اس معاملہ کا یہ پہلو نہایت خوشکن ہے کہ انجام اس طرح ہوا ہے افسوس ہے کہ ہم آپ کی اس خوشی میں شامل نہیں ہو سکتے۔ہاں اگر گاندھی جی ہندوستانی حکومت کو دستی وار کرنے سے روک سکتے تو ہمارے لئے بھی باعث صدمسرت ہوتا کیونکہ ہندوستان کے موجودہ مصائب حکومت ہندوستان کی متواتر ٹیڑھی رفتار کا براہِ راست نتیجہ ہیں۔( الفضل لاہور ۱۵ نومبر ۱۹۴۷ء )