انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 265 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 265

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۲۶۵ الفضل کے اداریہ جات سکتا تھا کہ یہ لوگ صرف اس خیال سے کشمیر جاتے تھے کہ ممکن ہے گورداسپور اور بٹالہ کی تحصیلیں ہندوستان یونین میں چلی جائیں۔جب لارڈ مونٹ بیٹن کا یہ اعلان موجود تھا کہ کسی جگہ کی کسی قوم کی اکثریت کو دوسری قوم کا غلام نہیں بنایا جائے گا تو اپنے اس اعلان کے بعد لارڈ مونٹ بیٹن کو یہ شبہ ہی کس طرح ہو سکتا تھا کہ تحصیل گورداسپور اور تحصیل بٹالہ کی مسلم اکثریت ہندوستان یونین میں چلی جائے گی اور اس طرح کشمیر کو ہندوستان یونین میں ملانے کا موقع مل جائے گا۔جب لارڈ مونٹ بیٹن نے یہ اعلان کیا تھا کہ گورداسپور میں مسلمانوں کی اکثریت ۵۱ فیصدی سے بھی کم ہے تو اُسی وقت احمد یہ جماعت کی طرف سے اُن کو تار دی گئی تھی کہ ضلع گورداسپور میں مسلمانوں کی تعداد ۵۳ فیصدی ہے مگر آپ نے اپنے اعلان میں ۵۱ فیصدی سے بھی کم قرار دیا ہے۔آپ گورنمنٹ آف انڈیا کی شائع شدہ مردم شماری کی رپورٹ دیکھیں اس میں صاف طور پر ضلع گورداسپور کی مسلم آبادی ۵۳ فیصدی سے زیادہ لکھی ہوئی ہے یا تو آپ اپنے بیان کی تردید کریں ورنہ دنیا یہ مشبہ کرے گی کہ آپ نے بیان دیدہ دانستہ دیا ہے اور ضلع گورداسپور کو ہندوستان میں شامل کرانے کی بنیاد ڈالی ہے۔لارڈ مونٹ بیٹن نے احمد یہ جماعت کے اس احتجاج کا کوئی جواب نہ دیا اور واقف کاروں کے دل میں اُسی وقت یہ احساس پیدا ہو گیا کہ تحصیل بٹالہ اور تحصیل گورداسپور کے ہندوستان میں شامل ہونے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور آئندہ جو کچھ بھی ہو گا محض ایک ڈرامہ ہو گا ، ایک کھیل ہوگا اور اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔کیا لارڈ مونٹ بیٹن میں یہ جرات ہے کہ وہ یہ ثابت کریں کہ وہ اعداد و شمار جو انہوں نے گورداسپور کی مسلم آبادی کے متعلق پر یس کا نفرنس میں بیان کئے تھے رپورٹ (CENSUS REPORT) کے مطابق ہیں اور کیا وہ اس بات کا انکار کر سکتے ہیں کہ احمد یہ جماعت نے اُسی وقت ان کے سامنے پروٹسٹ کیا تھا اور انہوں نے پروٹسٹ کا جواب تک نہ دیا۔بہر حال جیسا کہ ہم ثابت کر چکے ہیں کشمیر کو ہندوستان یونین میں ملا دینے کا فیصلہ برطانوی حکومت کے بعض نمائندے اور کانگرس مشترکہ طور پر پہلے سے کر چکے تھے اس کے بعد جو کچھ کیا گیا ہے وہ محض دکھاوا اور کھیل ہے مگر بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی۔کشمیر کو ہندوستان یونین میں ملا