انوارالعلوم (جلد 19) — Page 264
انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶۴ الفضل کے اداریہ جات نہیں کہ مندرجہ بالا واقعات کی بناء پر اس نتیجہ کے سوا کوئی اور نتیجہ نکل ہی نہیں سکتا۔اگر یہ بات ممکن تھی اور اگر عقل اور انصاف کا تقاضا یہی تھا کہ گورداسپور اور بٹالہ کی تحصیلیں پاکستان میں شامل ہوں تو سر ریڈ کلف کے ایوارڈ سے پہلے لارڈ مونٹ بیٹن ، مسٹر گاندھی اور دوسرے کانگرسی اکابر کا مہا راجہ کشمیر کے پاس جانا اور انہیں ہندوستان یونین میں شامل ہونے کی تحریک کرنا بالکل بے معنی ہو جاتا ہے۔کیا کوئی عقلمند آدمی اس بات کو تسلیم کر سکتا ہے کہ لارڈ مونٹ بیٹن ، مسٹر گاندھی اور دوسرے کانگرسی اکا بر ایک ایسی بات منوانے کے لئے کشمیر گئے تھے جو تحصیل گورداسپور اور تحصیل بٹالہ میں مسلم اکثریت کے ہونے کی وجہ سے بالکل ناممکن تھی ، ان کا جانا بتا تا ہے کہ یہ بات پہلے سے طے پا چکی تھی اور تحصیل بٹالہ اور تحصیل گورداسپور با وجود مسلم اکثریت کے ہندوستان یونین میں شامل کی جائیں گی اور اگر یہ بات پہلے سے طے کی جا چکی تھی تو سر ریڈ کلف کا ایوارڈ محض ایک دکھاوا تھا۔ایک طے شدہ بات کے اعلان سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہ تھی۔ہم نہیں کہہ سکتے کہ اس سازش میں کون کون آدمی شامل تھا مگر ایوارڈ سے پہلے لارڈ مونٹ بیٹن ، مسٹر گاندھی اور دوسرے کا نگری اکابر کا کشمیر جا کر مہاراجہ کشمیر پر انڈین یونین میں شامل ہونے کے لئے زور دینا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ سازش ضرور تھی اور ایوارڈ سے پہلے یہ بات جانی بوجھی ہوئی تھی کہ کشمیر کا ہندوستان یونین سے ملنا ممکن ہوگا اور تحصیل بٹالہ اور تحصیل گورداسپور اس بات میں روک نہیں ڈالیں گی۔تاریخ اس ڈرامہ کو کھیلنے والوں کو یقیناً مجرم گردانے گی۔وہ لاکھوں آدمی جو اس بد دیانتی کی وجہ سے مظالم کا شکار ہوئے ہیں اُن کی روحیں عرش کے پائے پکڑ کر خدا تعالیٰ کی غیرت کو بھڑکاتی رہیں گی اور تمام دنیا کے دیانتدار مؤرخ برطانوی گورنمنٹ کے ہندوستان میں اس آخری فعل کی شناعت اور بُرائی کو آئندہ نسلوں کے سامنے بار بار پیش کرتے رہیں گے۔ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے اس جگہ برطانوی گورنمنٹ کا لفظ استعمال کیا ہے کیونکہ یقیناً ساری برطانوی گورنمنٹ اس سازش میں شریک نہیں ہو سکتی اور ہمیں یقین ہے کہ وہ شامل نہیں ہوگی لیکن اس امر کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ ڈرامہ اس کی آنکھوں کے سامنے کھیلا گیا ہے اور باوجود اس کے کہ وہ اس ڈرامہ کی حقیقت کو سمجھ سکتی تھی اور مجھتی تھی اور اس نے ان ایکٹوں کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔کوئی شخص یہ نہیں