انوارالعلوم (جلد 19) — Page 243
انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۴۳ الفضل کے اداریہ جات یہی ذریعہ ہوگا کہ پاکستان اور ہندوستان یونین آپس میں جنگ کریں، کیا ایسا کرنا دُوراندیشی کے مطابق ہوگا ؟ کیا ایسا کرنا موجودہ وقت میں ہمارے لئے مناسب ہوگا۔جو کام تھوڑی سی دوراندیشی اور تھوڑی سی عقلمندی سے اس وقت آسانی سے ہو سکتا ہے، اسے تغافل اور سستی کی وجہ سے لٹکا دینا ہر گز عقلمندی نہیں کہلا سکتا۔الفضل لا ہور ۱۹ اکتوبر ۱۹۴۷ ء )