انوارالعلوم (جلد 19) — Page 190
انوار العلوم جلد ۱۹ 19+ الفضل کے اداریہ جات خدا تعالی تمہیں ابدی زندگی بخشے گا اور اپنے خاص شہداء میں جگہ دے گا۔اور کون کہہ سکتا ہے کہ اُس کی ایسی موت اس کی زندگی سے زیادہ شاندار نہیں۔اللہ تعالیٰ تم لوگوں کا حافظ و ناصر ہو اور تم کو ہر تنگی اور ترشی اور مصیبت اور ابتلاء میں صبر اور توکل اور ایثار کی توفیق بخشے اور تم اپنا ایمان نہ صرف خدا تعالیٰ کے سامنے سلامت لے جاؤ بلکہ اُس کو نہایت خوبصورت اور حسین بنا کر خدا تعالی کی خدمت میں پیش کرو تا خدا تعالیٰ تم سے اور تمہاری اولادوں سے (اگر کوئی ہیں) اس سے بھی زیادہ نیک سلوک کرے جتنا تم ان کی زندگی میں ان سے کر سکتے تھے۔خاکسار (مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی) ( الفضل ۴ اکتوبر ۱۹۴۷ء)