انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 185 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 185

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۸۵ الفضل کے اداریہ جات اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ جماعت احمدیہ کے امتحان کا وقت اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔اِذْ جَارُ وكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَ مِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ واذ راغتِ الأَبْصَارُ وَ بَلَغَ الْقُلُوبُ الحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّنُونَا هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَ زُلزِلُوا زِلْزَالَا شَدِيدًا - وَاِذْ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ والَّذِينَ في قُلُوبِهِم مِّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولةَ إِلَّا غُرُورًا - واذ قالت طَائِفَةً مِّنْهُمْ اَهْلَ يَثْرِب لا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا ، و يَسْتَأْذِنَ فَرِيقٌ مِنْهُمُ النَّبِيِّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتِنَا عَوْرَةً وَمَا هِيَ بِعَوْرَةٍ : إن يُرِيدُونَ إِلَّا قرارات ترجمہ اے مومنو! یاد کرو جبکہ تمہارے اوپر کی طرف سے بھی اور نیچے کی طرف سے بھی دشمن آئے اور پتلیاں خوف سے ٹیڑھی ہو گئیں اور دل دھڑکتے ہوئے گلے میں آ پھنسے اور تم خدا تعالیٰ کے متعلق مختلف قسم کے گمان کرنے لگ گئے اس موقع پر مؤمنوں کے ایمانوں کی آزمائش کی گئی اور انہیں ایک سخت زلزلہ سے ہلا دیا گیا اور جبکہ منافق اور وہ لوگ بھی جن کے دلوں میں کچھ کچھ بے ایمانی کا روگ پیدا ہو رہا تھا بول اُٹھے کہ اللہ اور اُس کے رسول نے ہم سے دھو کا کیا اور جبکہ اسی قسم کے لوگوں میں سے ایک گروہ یہ چہ میگوئیاں کرنے لگ گیا کہ اے مدینہ کے لوگو ! اب تمہارے لئے دنیا میں کوئی ٹھکانہ نہیں۔اب تم اپنے دین اور ایمان کو چھوڑ کر پھر کفر کی حالت کی طرف لوٹ جاؤ۔اور اس قسم کے لوگوں میں سے ایک گروہ اللہ کے نبی کے حضور میں حاضر ہو کر کہنے لگا کہ ہمارے گھر بے حفاظت ہیں ہمیں اجازت دیجئے کہ ہم واپس